اپیل برائے دعائے صحت

تحریر وترتیب:مرزا محمد زاہد مجید انور،

معروف کالم نگار ضلعی صدر ڈسٹرکٹ انجمن صحافیاں ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ زندگی ایک انمول نعمت ہے اور صحت اس نعمت کی سب سے خوبصورت شکل۔ انسان جب کسی بیماری کا شکار ہوتا ہے تو نہ صرف وہ خود بلکہ اُس کے اہل خانہ، دوست احباب اور چاہنے والے بھی اذیت میں مبتلا ہو جاتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ دعا کو مومن کا ہتھیار کہا گیا ہے – کیونکہ بعض اوقات وہ کرشمہ کر دکھاتی ہے جو دوا بھی نہیں کر پاتی۔آج میرا قلم نہ صرف ایک صحافی بلکہ ایک ہمدرد بھائی اور دوست کے لیے دعا گو ہے۔ ہمارے قابل احترام، باصلاحیت اور ہر دلعزیز نمائندہ دنیا نیوز عارف والا، جناب مرزا محمد امتیاز (سٹی کیبل نیٹ ورک) ان دنوں انٹرنیشنل ہسپتال میں زیر علاج ہیں، جہاں ان کی انجیو پلاسٹی کی گئی ہے۔مرزا محمد امتیاز نہ صرف ایک مخلص صحافی ہیں بلکہ صحافت کو عبادت کا درجہ دینے والے ان افراد میں شامل ہیں جنہوں نے ہمیشہ حق، سچ اور عوامی مسائل کو اجاگر کرنے میں کلیدی کردار ادا کیا۔ ان کی خدمات، خوش اخلاقی اور تعاون ہر شعبے میں نمایاں ہیں۔ایسے افراد قوم کا سرمایہ ہوتے ہیں، اور ان کی صحت ہمارے لیے باعثِ اطمینان و فخر ہے۔ ہم تمام اہلِ صحافت، دوست احباب اور معاشرے کے ہمدرد افراد سے اپیل کرتے ہیں کہ وہ اپنے دعا گو ہاتھ ربِ کائنات کے حضور بلند کریں اور مرزا محمد امتیاز کی مکمل صحت یابی کے لیے دعا کریں۔اللہ تعالیٰ انہیں جلد از جلد صحت کاملہ و عاجلہ عطا فرمائے، ان کے اہل خانہ کو صبر، حوصلہ اور سکون عطا کرے، اور وہ جلد اپنے فرائضِ منصبی پر اسی جوش و جذبے سے واپس لوٹیں، آمین ثم آمین۔