نشہ ایک معاشرتی روگ ہے جس سے نوجوانوں کا تحفظ وقت کااہم تقاضا ہے ۔مسعود یزدانی

سلطان باہو (بیوروچیف) نشہ ایک معاشرتی روگ ہے جس سے نوجوانوں کا تحفظ وقت کااہم تقاضا ہے ۔مسعود یزدانی۔تفصیلات کے مطابق31 میء تمباکو نوشی سے بچاؤ کے عالمی دن کے موقع پر گورنمنٹ ہائی سکول بدھ رجبانہ تحصیل شور کوٹ ضلع جھنگ میں بھی ایک پروگرام ترتیب دیا گیا جس میں گفتگو کرتے ہوئے سربراہ ادارہ مسعود احمد یزدانی نے کہا کہ عام طور پر نشہ کا آغاز سگریٹ نوشی سے ہوتا ہے جس میں نکوٹین ہوتی ہے جس سے ہمارے نوجوان اور طلبہ بری طرح متاثر ہوتے ہیں اور نشہ کرنے کے عادی ہو جاتے ہیں ۔انہوں نے کہا کہ نشہ ایک معاشرتی روگ ہے جس سے ہمارے نوجوان نسل آور طلبہ کو بچانا ہوگا ،انہوں نے والدین پر بھی زور دیا کہ وہ اپنی اولاد پر نظر رکھیں آور ان کی تعلیم و تربیت کے لیے اساتذہ کا ساتھ دیں تاکہ طلبہ اور نوجوانوں کو ضائع ہونے سے بچایا جاسکے ۔