ضلع میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی نمایاں کارکردگی

تحریر وترتیب محمد زاہد مجید انور

*ضلع بھر میں امن و امان کی فضا قائم رکھنے کے لیے پنجاب حکومت کی جانب سے قائم کردہ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ دن رات کوشاں ہے۔ یہ ادارہ نہ صرف جرائم کے خاتمے کے لیے عملی اقدامات کر رہا ہے بلکہ ماضی کی نسبت اس کی کارکردگی کو ایک منفرد اور کامیاب مثال قرار دیا جا رہا ہے۔ عوامی حلقے بھی اس بات کے معترف ہیں کہ کرائم کنٹرول کے لیے ایسی منظم حکمت عملی کی مثال ماضی قریب میں ڈھونڈنا بے حد مشکل ہے۔ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ میں کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی ٹیم کی قیادت ایک جواں ہمت اور فرض شناس آفیسر کے ہاتھوں میں ہے جبکہ ان کے ساتھ دبنگ انسپکٹر چوہدری فریاد حسین چیمہ اپنی انتھک محنت اور بہادری کے ساتھ جرائم کے خلاف سرگرم ہیں۔ انسپکٹر چوہدری فریاد حسین چیمہ کی اولین ترجیح عوام کی جان و مال کا تحفظ ہے۔ وہ ضلع بھر میں امن قائم رکھنے اور جرائم پیشہ عناصر کو کیفر کردار تک پہنچانے کے لیے ہر ممکن وسائل بروئے کار لا رہے ہیں۔یہ حقیقت کسی سے پوشیدہ نہیں کہ جرائم کے خاتمے کے لیے صرف پولیس کی موجودگی کافی نہیں ہوتی بلکہ اس کے لیے پیشہ ورانہ مہارت، جذبۂ خدمت اور عوامی تعاون بھی درکار ہوتا ہے۔ خوش آئند امر یہ ہے کہ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ نے عوام کا اعتماد حاصل کیا ہے اور لوگ اپنے مسائل بلا جھجک بیان کرتے ہیں۔ یہی وجہ ہے کہ آج جرائم کے گراف میں کمی دیکھنے کو مل رہی ہے اور عوام کو ایک پرامن ماحول میسر آ رہا ہے۔اس موقع پر عوامی نمائندوں اور سماجی حلقوں نے آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور کی واضح اور مؤثر ہدایات پر عملدرآمد اور ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار کی بہترین نگرانی کو سراہا ہے۔ عوام کا کہنا ہے کہ کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ کی کارکردگی میں یہ اعلیٰ قیادت اور حکمت عملی بنیادی کردار ادا کر رہی ہے۔آخر میں عوامی حلقوں نے آئی جی پنجاب پولیس ڈاکٹر عثمان انور، ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر عبادت نثار اور انسپکٹر چوہدری فریاد حسین چیمہ کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے دعا کی ہے کہ اللہ تعالیٰ انہیں مزید ترقی عطا فرمائے تاکہ وہ اسی جذبے اور عزم کے ساتھ عوام کی خدمت کرتے رہیں۔ آمین ثم آمین۔*