ضلع جھنگ کو آ فت زدہ قرار دیا جائے
ملک محمد آصف یعقوب ایڈووکیٹ
شورکوٹ (سٹارنیوز )ضلع جھنگ کو آ فت زدہ قرار دیا جائے رہنما پاکستان پیپلز پارٹی وامیدوار برائے ایم پی اے پی پی 128جھنگ ملک محمد آصف یعقوب ایڈووکیٹ کا بڑا مطالبہ سامنے آ گیا میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ملک آ صف یعقوب ایڈووکیٹ نے کہا ہے تحصیل جھنگ ،تحصیل 18ہزاری میں دریائے چناب نے تباہی مچادی ہے سیکڑوں دیہات نہ صرف زیر آ ب اے بلکہ کافی ساری بستیاں صفحہ ہستی سے مٹ گئے
جبکہ تحصیل احمد پور سیال اور تحصیل شورکوٹ میں دریائے چناب اور دریائے راوی نے تباہی مچادی سیکڑوں دیہات زیر آب آگئے اور قیام پاکستان کے بعد سب سے بڑی نقل مکانی نظر آئی انہوں نے مزید کہا کہ بہت افسوس کی بات ہے کہ انتظامیہ سب اچھا ہے کی رپورٹ دے رہی جبکہ زمینی حالات مختلف ہیں لوگوں کے حالات بہت خراب ہیں اور ریسکیو آپریشن ناکافی سہولیات کی فراہمی کی وجہ سے سست روی کا شکار ہے ریسکیو کارکردگی صرف میڈیا پردکھائی جا رہی ہے ملک محمد آصف یعقوب ایڈووکیٹ نے پنجاب حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ پورے ضلع میں ایمرجنسی نافذ کر کے ضلع جھنگ کو آ فت زدہ قرار دیا جائے تاکہ ریسکیو آپریشن تیز ہو جائے اور اس کے بعد بحالی کے منصوبوں سے ضلع کے لوگوں کی تقدیر بدلی جا سکے












