بوڑھا راوی تھک کر جارہا ہے
تحریر ۔منور اقبال تبسم
راوی کی واپسی شروع 5/6روز میں مائی
صفوراں کے رستے زخم سے تباہی و بربادی لیکر آنے والا پانی خود بخود لیول ڈاؤن ہونے پر رک جائے گا مگر یہ مندمل زخم صدیوں یاد رہے کہ کیسے مس منیجمنٹ اور ناتجربہ کاری نے یہاں تباہی و بربادی کی داستانیں رقم کیں ۔دوسرے مرحلہ میں ہیڈ بلوکی سے ایک لاکھ 71ہزار میں سے ایک لاکھ 31ہزار سدھنائی سے پاس ہوا جبکہ 36ہزار کیوسک گھگھ درکھانہ کوٹ اسلام ،حویلی کورنگا ،دادوانہ ،کنڈ سرگانہ ،قتال پور کے علاؤہ ضلع ٹوبہ ٹیک سنگھ اور ضلع جھنگ میں بھی بربادی کی داستانیں رقم کرگیا ،بہت سے پیغام چھوڑ گیا بہت سے اداروں کو بے نقاب کرگیا ،بہت سے چہرے دکھاگیا یہ کہہ کر جارہا ہے کہ بے وقوفو جب تم نے شاہدرہ اور ہیڈ بلو کی پر پانی کی کراسسنگ دو لاکھ رکھی ہے تو نیو ہیڈ پر ڈیڑھ لاکھ اور پرانے ہیڈ پر ایک لاکھ کیوں ،وہ کہہ جارہا ہے کہ پرانا ہیڈ کے چار بند درے میری دوبارہ آمد سے پہلے کھلوادینا اور قابضین سے نکال دینا ،نکاسو کے گیٹ گریس کرکے رکھنا کہ بوقت ضرورت کھل سکیں اور نکاسو کے پشتے مضبوط بنانا تاک میں کناروں سے نکل کر آبادیوں میں نہ جاسکوں ،کوشش کرنا کہ نکاسو کو اپنے ڈیزائن کے مطابق چناب میں ڈالنا تاکہ میرا بائی پاس کامیاب رہے ،جب خلق خدا کے ڈوبنے کا ڈر ہو تو یہ مت سوچنا کہ میلسی کینال اور شجاعباد کینال کے گیٹ کھلے رہے تو مٹی سے بھر جائے گی کیونکہ مٹی نکل جاتی ہے مگر بربادی ہمیشہ یاد رہتی ہے ،راوی یہ پیغام دیکر جارہا ہے کہ کوشش کرنا کہ مائی صفوراں بند کو اب مستقل بند کرنے کی دعا کیساتھ آغاز کرنا اور ایسے اقدامات کرنا کہ پھر کبھی اسے کھولنے کی نوبت نہ آئے ،نیو ہیڈ سے کنڈ سرگانہ تک راوی کے کنارے مضبوط کرنا ،
اور آئندہ میرے آنے تک یہ سب کرلینا کیونکہ اب میں ہرسال آؤنگا اور ہیڈ بلوکی جتنی گنجائش پیدا کرنا اپنے ہیڈ ورکس پر ،اگر درے بڑھانے پڑیں تو بڑھالیںا مگر آگلی بار خدارا اپنی نااہلی کرپشن اور بددیانتی کی سزا یہاں کہ مظلوم غریب اور بے سہارا عوام کو مت دینا ،
میں جارہا ہوں ،ائندہ 5/6روز میں میرا مائی صفوراں والا زخم رسنا بند ہو جائے گا درکھانہ اور گھگھ بار میں میرا پانی سوکھنے اور فصلیں کاشت ہونے میں کچھ وقت لگے گا ،خدارا اپنی غلطیوں اور نااہلیوں کی سزا برباد غریب عوام کو مت دینا ان کے گھر ان کے کھیت آباد کرنے میں مدد کرنا
ولسلام
آپ کا راوی






