سوشل میڈیا اور غلیظ لوگ
تحریر عبداللہ شاہویز تبسم 
آج کے سوشل میڈیا کا ایک بڑا چہرہ ہے۔ فیس
بک اور دیگر پلیٹ فارمز نے جہاں لوگوں کو قریب کیا ہے، وہیں کچھ لوگ اپنی سوچ اور کردار کی پستی بھی کھل کر دکھانے لگے ہیں۔
ایسے لوگ جو گالم گلوچ، فضول باتوں اور بکواس سے دوسروں کو پریشان کرتے ہیں، دراصل اپنی کم ظرفی اور کم عقلی کا ثبوت دیتے ہیں۔ یہ کردار کی کمزوری ہے کہ انسان دلیل اور شرافت کے بجائے بدزبانی کو ہتھیار بنائے۔
گالی دینے والا دراصل خود کو بے نقاب کرتا ہے۔
شریف اور سمجھدار لوگ ان حرکتوں سے بچتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر اصل طاقت مثبت الفاظ اور اچھے رویے میں ہے۔
اگر کبھی ایسے کمینے اور فضول لوگ سامنے آئیں تو سب سے بہتر رویہ یہ ہے کہ:
1. ان کی بات کا جواب نہ دیا جائے۔
2. انہیں بلاک یا ریپورٹ کر دیا جائے۔
3. اپنے وقت اور ذہن کو ان کے زہر سے محفوظ رکھا جائے








