30 اکتوبر۔مسرت وشادمانی کا عظیم دن
کالم۔نگار۔
شیخ امتیازرحمانی


الحمدللہ! محبت، انسانیت اور امید کا عظیم دن! لللہ فاؤنڈیشن کو فخر ہے کہ اس نے احمد پور سیال، ضلع جھنگ (پاکستان) میں اجتماعی شادیوں کی عظیم الشان تقریب کامیابی کے ساتھ مکمل کی — جس میں 41 مستحق اور نادار جوڑوں کو نکاح کے مقدس رشتے میں باندھا گیا۔یہ انسانیت پر مبنی عظیم فلاحی پروگرام لللہ فاؤنڈیشن کی مخلص اور محنتی ٹیم نے چوہدری ظفر اقبال باجوہ کی بصیرت افروز قیادت میں تحصیل احمد پور سیال میں منعقد کیا۔ ان کی انتھک محنت اور خدمتِ خلق کے جذبے نے اُن خوابوں کو حقیقت میں بدل دیا جو کبھی ناممکن لگتے تھے۔ہر جوڑے کے لیے مکمل شادی کے انتظامات، خوبصورت تحائف اور لذیذ کھانوں کا بندوبست لللہ فاؤنڈیشن کی جانب سے کیا گیا۔ یہ صرف شادیوں کا اہتمام نہیں تھا بلکہ عزت، امید اور خوشی کی بحالی کا عمل تھا — جہاں 41 خاندانوں کی زندگیوں میں نئی روشنی پیدا ہوئی۔اس پرمسرت موقع پر 1500 سے زائد مقامی افراد نے شرکت کی۔ تقریب کو انتہائی منظم اور پُرامن طریقے سے منعقد کیا گیا، جس کے لیے مقامی پولیس کی شاندار کارکردگی اور تعاون کو خراجِ تحسین پیش کرتے ہیں۔ یہ صرف ایک تقریب نہیں تھی — یہ رحمتوں کی تحریک، انسانیت کا تہوار، اور اجتماعی نیکی کی زندہ مثال تھی۔اللہ تعالیٰ تمام نئے شادی شدہ جوڑوں کو محبت، سکون اور خوشحالی عطا فرمائے، اور اُن تمام رضاکاروں، عطیہ دہندگان اور معاونین کو بہترین اجر دے جنہوں نے اس عظیم مقصد کو کامیابی سے ہمکنار کیا۔چیئرمین لللہ فاؤنڈیشن جناب ریاض بہار، بانی لللہ ت فاؤنڈیشن جناب محمد لطیف انقلابی، ٹرسٹی اعجازالرحمٰن اور چوہدری محمد کبیر برطانیہ سے خصوصی طور پر اس تقریب میں شریک ہوئے۔
ہم اپنے تمام رضاکاروں اور عطیہ دہندگان کے تہِ دل سے مشکور ہیں جنہوں نے اس نیکی کے سفر میں حصہ لیا۔۔۔للہ فائڈویشن کی جانب سے سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کے مستحق بیٹوں بیٹیوں کے گھربسانے کاخواب حقیقت میں بدل گیا۔للہ فاؤنڈیشن کی جانب سے41 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی خوبصورت تقریب حسین مارک احمدپور سیال میں منعقد ہوئی شادی کے بندھن میں بندھے بیٹیاں اچھے مستقبل کے خواب سجائے پیاگھر سدھار گئیں۔بانی محمدلطیف،چیئرمین حاجی ریاض بہار۔چوہدری کبیر احمد۔اعجاز الرحمن۔چوہدری محمد عارف۔محمد نزاکت۔جمیل حسین۔ایاز احمد مغل۔حاجی راشد حسین۔محمد تنویر۔محمد اشفاق مغل۔افتخار احمد سمیت للہ فائڈویشن کی مرکزی قیادت نے تقریب میں خصوصی شرکت کی اور 2 لاکھ مالیت کے جہیز سمیت دلہا دلہنوں کو سلامی بھی دی،مہمانوں اور باراتوں کا استقبال ڈھول کی تھاپ پر اور علاقائی رقص جھومر سے کیا گیا۔ للہ فائڈویشن احمد پور سیال کی مقامی ٹیم ڈاکٹر سناوش عباس۔ڈاکٹر لیلی۔ڈاکٹر طیب عزیز۔عمران مہدی۔ڈاکٹر رانا خالد محمود۔رانا محمد نعیم خان۔چوہدری مزمل طاہر۔انصر خان تابش۔چوہدری اظہر عمران باجوہ۔گوہر خان لنگا۔مہرمحسن
رضا ڈب۔خالد رضا غالب۔رانا فیصل عدیل۔شیخ امتیاز رحمانی۔سیف اللہ صدیقی۔رضوان قدیر چیمہ۔جاوید اقبال۔مسٹر غلام شبیر۔احمد رمضان۔منا بھائ۔ نے چوہدری ظفر اقبال باجوہ کی قیادت میں پرتپاک استقبال کے ساتھ ویلکم کیا،پروگرام کا آغاز تلاوتِ قرآن مجید سے کیا گیا جس کی سعادت قاری محمد اسلم سلطانی نے کی۔جبکہ نعت رسول مقبول پڑھنے کا شرف ملکی پاکستان کے عظیم ثناء خوان حافظ محمد شہروز افضل نے حاصلِ کیا۔تقریب میں چیف وہپ پاکستان تحریک انصاف ممبر صوبائی اسمبلی رانا شہباز احمد خان۔ممبر صوبائی اسمبلی بیگم عابدہ بشیر۔صدر سوشل ویلفیئر سوسائٹی رجسٹرڈ گڑھ مہاراجہ رانا فقیر حسین خان۔ادبی سماجی شخصیت خان قاسم خان سیال۔چوہدری محمد بوٹا۔صدر سائیکا ٹرسٹ ڈاکٹر اشفاق احمد اسد۔صدر مصور ویلفیئر کونسل حاجی محمد عباس۔مہر محمد آصف بھاگت۔حاجی چوہدری محمد اشرف۔قاصد رضا جوئیہ ایڈووکیٹ۔منیجر یونائیٹڈ بینک محمد طارق جاوید۔سابق چیئرمین یونین کونسل فتح پور پرٹی ناصر عباس خان بلوچ۔سابق چئیرمن کرم حسین شاہ المعروف چن شاہ۔سعادت مہدی سیال۔جواد ہادی۔رانا اللہ رکھا۔جنید بغدادی۔ڈاکٹر نیر عباس چیئرمین نیشنل ہیومن رائٹس سیدہ طاہرہ اعجاز۔بانی امید الغرباء ٹرسٹ بھکر سید مرتضی عاشق لوٹیاں والے۔چوہدری محمد یونس جٹ۔ندیم خان پٹھان۔عافیہ عباس یاسین نیر سیال میڈیا نمائندگان راۓ ایاز اکبر۔نعیم اظہر۔ملک عمار یاسر۔شہزادہ قمر زمان نقوی۔محمد عامر۔اینکر پرسن علی امجد چوہدری۔محمد کاشف جھانولہ۔عرفان چدھڑ۔حاجی قاسم میئو۔جاوید اقبال ساقی۔سمیت دیگر سیاسی، سماجی شخصیات سمیت دلہا دلہنوں کے عزیز و اقارب نے خصوصی شرکت کی تقریب میں دلہا دلہنوں سمیت آنے والے مہمانوں کا ڈھول کی تھاپ پر رقص کرتے ہوئے پرتپاک استقبال کیا گیا وہیں سرخ جوڑے میں ملبوس دلہنوں اور سفید جوڑے میں ملبوس دلہوں کی خوشی دیدنی تھی اس موقع پر للہ فائڈویشن کے احمد پور سیال کے منتظم چوہدری ظفر اقبال باجوہ کا کہنا تھا کہ 2 سال کے دوران احمد پور سیال میں 71 جوڑوں کی شادیاں کروا چکے ہیں اور آئندہ سال بھی سلسلہ جاری رکھیں گے۔شادی کے بندھن میں بندھے دلہے بھی خوشی سے سردار نظر آئے دلہوں اور دلہوں کے عزیر و اقارب کا کہنا تھا کہ للہ فائڈویشن کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے مہنگائی کے اس دور میں ہمارا ساتھ دیاتقریب کے اختتام پر بانی و چیئرمین اور احمد پور سیال کے منتظم للہ فائڈویشن چوہدری ظفر اقبال باجوہ کی جانب سے دلہا دلہنوں کو جہاں 2 لاکھ مالیت کے جہیز دیا گیا وہیں دلہا دلہنوں کو سلامی بھی دی گئی اور نیک خواہشات کے ساتھ رخصت کیا گیا۔للہ فاؤنڈیشن یوکے کی ٹیم کی طرف سے چوہدری ظفر اقبال باجوہ کو پگڑی بھی پہنائے گئ۔اسٹنٹ کمشنر احمد پور سیال طارق محمود گل کی ہدایت پر میونسپل کمیٹی احمد پور سیال اور ستھرا پنجاب کی ٹیم کی طرف سے مارکی کے راستوں پر صفائی ستھرائی کے انتظامات کیے گئے تھے۔جبکہ ڈی ایس پی محمد ارشد علوی کے احکامات پر ایس ایچ او تھانہ احمد پور سیال غلام محی الدین کی جانب سے سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے۔اے ایس آئ شمس الحق نے پولیس ملازمین کے ہمراہ فرائض سر انجام دیۓ۔پروگرام میں للہ فاؤنڈیشن ٹیم کو ان کی اعلی کارکردگی پر شیلڈز دی گیں۔سیاسی،سماجی،
ادبی حلقوں کی جانب سے سیلاب متاثرین کیلئے اس خوبصورت تقریب پر ٹیم للہ فاؤنڈیشن اور چوہدری ظفر اقبال باجوہ کو زبردست خراج تحسین پیش گیا۔






