شہزاد ویلا منڈا کے والد کی بازیابی اور ڈی پی او آفس میں مالائیں
تحریر علی امجد چوہدری
ملک صادق ملانہ کی بازیابی کی تقریبآ تمام امیدیں ختم ہو چکی تھیں اور چہہ مگوئیوں کا سلسلہ جاری تھا کہ ملک صادق ملانہ شاید ہی بازیاب ہوں کیونکہ ابتدائی طور پر ان کے حوالے سے کچھ معلوم نہیں ہو رہا تھا تاہم ڈی پی او مظفر گڑھ غضنفر علی شاہ باالکل بھی مایوس نہیں تھے یہ optimistic تھے کہ نہ صرف شہزاد ویلا منڈا کے والد ملک صادق بازیاب ہونگے بلکہ ان کے ملزمان بھی قانون کی گرفت میں ہونگے
اور پھر ایسا ہی ہوا یہ optimism پوری ہوئی بازیابی بھی ہوئی اور ملزمان کا انجام بھی
آج پورا چوک سرور شہید ڈی پی او غضنفر علی شاہ کو ان کے دفتر میں خراج تحسین پیش کرنے آیا ملک منیر باروی سے لے ملک صادق ملانہ تک سب ہی ڈی پی او صاحب کے ممنون دکھائی دے رہے تھے مالائیں بھی پہنائی گئیں اور آنسو سے بھرے چہروں کے ساتھ سید غضنفر علی شاہ کا تشکر بھی کیا گیا
یہ تصویر کا ایک خوبصورت ترین پہلو تھا جب عوام دل سے اپنے محافظوں کا شکریہ ادا کر رہی تھی یہ وہ اعتماد تھا جسے مظفر گڑھ پولیس پر گزرتے دن کے ساتھ حاصل کرتی جا رہی ہے قانون نافز کرنے والے اداروں کو عوام کے دل میں جگہ بھی ملتی ہے اور بھرپور اعتماد بھی مگر ایک شرط ہے اور وہ یہ کہ کپتان سید غضنفر علی شاہ کی طرف پروفیشنل ہو جس کے پاس جرائم پیشہ عناصر کے حوالے سے صرف no tolerance پالیسی ہو
علی امجد چوہدری






