تحصیل شاہ جیونہ ضلع جھنگ میں شیعہ علماء کونسل کے صدارتی الیکشن
سینئر رہنما مہر برخوردار چچکانہ تحصیل صدر منتخب
صوبائی صدر سید ساجد حسین نقوی نے عہدے کا حلف لیا

جھنگ (سٹارنیوز)ضلع جھنگ کی تحصیل شاہ جیونہ میں شیعہ علماء کونسل کی تحصیل صدارت کا الیکشن منعقد ہوا الیکشن کی صدارت صوبائی صدر شیعہ علماء کونسل وسطی پنجاب سید ساجد حسین نقوی نے کی اور صوبائی نائب صدر سید مسعود الحسن ترمذی مہمان خصوصی تھے
الیکشن کمیشن کے فرائض صوبائی جنرل سیکرٹری سید صفی الحسنین شیرازی نے انجام دئے
رہنما شیعہ علماء کونسل مولانا لیاقت علی سیال قمی نے الیکشن کے انعقاد اور انتظامات کیلئے اقدامات کئے
محترم سید سبطین رضا شاہ ڈویژنل صدر شیعہ علماء کونسل فیصل آباد ،مولانا سید محمد اسماعیل کاظمی پرنسپل مدرسہ فاطمتہ الزہرا س جھنگ ،تحصیل آرگنائزر شیعہ علماء کونسل جھنگ سید تراب مرتضی ،رہنما شیعہ علماء کونسل چوہدری حسن علی رضا ،رہنما شیعہ علماء کونسل سید فدا حسین گیلانی ،رہنما شیعہ علماء کونسل طارق خان بلوچ ،ارگنائزر شیعہ علماء کونسل تحصیل شاہ جیونہ ملک فردوس مہدی اجلاس میں خصوصی طور پر شریک ہوئے
اجلاس میں علماء کرام ،اکابرین ،تنظیمی زمہ داران ،سماجی شخصیات سمیت مختلف شعبوں سے تعلقات رکھنے والے احباب نے بھرپور شرکت کی
آرگنائزر شیعہ علما کونسل شاہ جیونہ ملک فردوس مہدی کی خدمات لائق تحسین ہی