مرکزی صدر جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک رائے انصر صدیقی کی صدر پاکستان عوامی خدمت پارٹی فوجی رمضان خان بلوچ سے ملاقات ، جھنگ ڈویژن سمیت حلقہ کی سیاسی صورتحال گفتگو

گڑھ مہاراجہ ( سٹارنیوز)صدر پاکستان عوامی خدمت پارٹی فوجی رمضان خان بلوچ کی مرکزی صدر جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک رائے انصر صدیقی سے ملاقات ،
تفصیلات کے مطابق صدر پاکستان عوامی خدمت پارٹی فوجی محمد رمضان بلوچ کی مرکزی صدر جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک رائے انصر صدیقی سے ملاقات
بعد ازاں میڈیا سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے فوجی محمد رمضان بلوچ کا کہنا تھا کہ پاکستان عوامی خدمت پارٹی جھنگ ڈویژن کے قیام کے لیے رائے انصر صدیقی کے ساتھ ہیں اور انکی کاوشوں کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں رائے انصر صدیقی جہاں کہیں گے ہم جھنگ ڈویژن کے قیام کے لیے انکے ساتھ قدم با قدم ساتھ ہوں گے
جس پر مرکزی صدر جھنگ ڈویژن بناؤ تحریک رائے انصر صدیقی نے شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ
ہم فوجی محمد رمضان بلوچ انکی تمام ٹیم کا شکریہ ادا کرتے ہیں
اور انشاء اللہ مل کر جھنگ کی ترقی کے لیے جدو جہد جاری رکھیں گے،

رپورٹ ملک عرفان حیدر سٹاف رپورٹر