مالشی کے والد کی وفات اور ڈیرہ حاجی ظفر اقبال گجر

تحریر علی امجد چوہدری

حاجی صفدر اقبال گجر سعودی عرب میں مقیم معروف بزنس مین حاجی ظفر اقبال گجر کے چھوٹے بھائی ہیں ان کا زیادہ تر وقت سعودی عرب میں گزرتا ہے کبھی کبھار پاکستان پاکستان آتے ہیں اب اس دوران علاقے کا یہ مالشی ان کے پاس آتا ہے مالشی انتہائی غربت کی زندگی بسر کرنے والا اور اپنے خاندان کے کئی افراد کا واحد کفیل ہے یہ جب بھی حاجی صفدر اقبال گجر کے پاس آتا ہے تو اسے اس کی اجرت کئی گنا زیادہ ملتی ہے
اس بار بھی حاجی صفدر اقبال گجر سیلاب زدگان کی خدمت کے لیئے آئے ایک کروڑ روپے کا پیکیج انہوں نے سیلاب زدگان کے لیئے دیا ان کے بڑے بھائی حاجی ظفر اقبال گجر نے انہیں اسپشل سیلاب زدگان کی مدد کے لیئے ہنگامی طور پر سعودی عرب سے پاکستان بھیجا تھا
چند روز قبل یہ جھلس گئے تھے اور چلنے پھرنے سے خاصی حد تک قاصر تھے یہ مالشی بھی اچانک کافی روز بعد آیا اور بتلایا کہ اس کے والد کی وفات ہوگئی تھی اس نے حاجی صفدر اقبال گجر سے کسی طرح کا کوئی مطالبہ نہیں کیا تھا حاجی صفدر اقبال گجر کے استفسار پر اس نے بتلایا کہ وہ غربت کی وجہ سے اپنے والد کی رسم قل ادا نہیں کر سکا
حاجی صفدر اقبال گجر کی پریشانی اس وقت واضح طور پر محسوس کی جا سکتی تھی جب انہوں نے نہ صرف جنازے میں عدم شرکت پر معزرت کی بلکہ فوری طور پر اگلے ہی روز رسم قل کے انتظامات کے حوالے سے کہا اور کہا کہ اس مالشی کے رسم قل اور لنگر کا انتظامات اپنی جیب سے کریں گے یہ شخص ان کا کوئی ملازم نہیں تھا کبھی کبھار ہی اس کی آمد ہوتی تھی اور اس کی اجرت بھی اسے کئی گنا زیادہ ملتی تھی مگر اس کا ایک احساس تھا جو ڈیرہ حاجی ظفر اقبال گجر پر موجود تھا
کاش کہ تمام صاحب ثروت افراد اس طرح کے خادمین کی مشکلات کو سمجھنا شروع کردیں تو معاشرے میں پریشانیاں بھی بکھر جائیں اور عزت نفس بھی برقرار رہ جائے
ویل ڈن حاجی ظفر اقبال گجر
ویل ڈن حاجی صفدر اقبال گجر

علی امجد چوہدری