ہمیشہ دیر کردیتا ہوں
(نوک قلم )
کالم نگار سید مخدوم زیدی
لاک ڈاون اور کرفیو دونوں میں فرق کیا ہے؟پاکستان بھر میں گزشتہ چار دنوں سے مسلسل لاک ڈاون ہے دوکانیں بند ہیں کاروبار ،اسکولز،بنک سب کچھ بند ہے مگر کورونا وائرس کے کیسز میں بھی اضافہ ہورہا ہے آخر کیوں؟وزیر اعظم پاکستان عمران خان شش وپنج کا شکار ہیں ان کا یہ موقف ہے کہ اگر پورا ملک لاک ڈاون کردیا گیا تو دیہاڑی دار مزدوروں کا کیا بنے گے وہ بھوک مر جائیں گے ابھی کیا صورت حال ہے؟دیہاڑی دار مزدور کہاں کام کے لیے جارہا ہے؟وہ گھر میں بیٹھا کام نہیں ہے آپ نے لاک ڈاون کرکے کاروبار پہلے ہی بند کردیئے ہیں تو اس کا فائدہ کیوں نہیں ہورہا؟اس لیے کہ لاک ڈاون کو ہماری پاکستانی قوم انجوائے کررہی ہے وہ صبح کرکٹ کھیلنے کے لیے باہر نکلتے ہیں پکنک مناتے ہیں گلی محلوں میں نوجوان لڑکے آٹھ دس کی ٹولیوں کی شکل میں گپیں ہانکتے ہیں جن ان سے کہا جائے کہ گھروں میں بیٹھیں ان کو نصیحت کی جاتی ہے تو وہ نصیحت کرنے والوں کا مذاق اڑاتے ہیں پھر اس کا فائدہ کیا ہے؟آرٹیکل 245 کے تحت آپ نے پاک فوج کو بلالیا فلیگ مارچ ہورہے ہیں مگر اس کا فائدہ کیا ہے؟لوگ پھر بھی باہر گھوم رہے ہیں لوگ اب یہ سوال پوچھ رہے ہیں کہ لاک ڈاون تو ہوچکا اس کا وہ فائدہ بھی نہیں ملا تو پھر ایک ہفتے یا دس دن کے لیے کرفیو کیوں نافذ نہیں کیا جاتا؟لاک ڈاون اور کرفیو میں کتنا فاصلہ باقی ہے؟پولیس اہلکار اپنی جانیں خطرے میں ڈال کر ان آوارہ مزاج لوگوں کو اگر بطور سزا مرغا بنا دیتے ہیں تو دانشور حضرات اس کو انسانیت سوز سلوک قرار دے کر شور مچانا شروع کردیتے ہیں حالاں کہ ہونا یہ چاہیے تھا کہ ایسے لوگوں کو پکڑ کے پابند سلاسل کیا جاتا تاکہ ان کو کوئی سبق مل سکتا پاک فوج ہر ضلع میں موجود ہے مگر شائد ان کو ابھی اختیارات نہیں دیئے گئے کہ وہ ان کو گھروں تک محدود رکھیں اگر اسی لاک ڈاون کو کرفیو میں بدل دیا جائے تو اس کے نتائج بہت بہتر نکل سکتے ہیں لوگ پولیس سے اتنے نہیں ڈرتے جتنا پاک فوج کا خوف ہے مگر ہر بار کی طرح اس بار بھی وزیراعظم صاحب دیر کرتے نظر آرہے ہیں ہر گزرتے دن کے ساتھ ہم تباہی کی طرف قدم بقدم بڑھ رہے ہیں جناب وزیراعظم صاحب آپ کی مزدور دوستی قابل تحسین مگر۔۔۔۔۔۔کورونا بھی بدترین وائرس ہے لوگ زندہ رہیں گے تو کسی نہ کسی طرح گزارہ کرلیں گے ج یہ منحوس وائرس زندہ رہنے ہی نہیں دے گا تو پھر کیا فائدہ؟لہذا مہربانی فرمائیں اور ملک میں زیا دہ نہیں 48 گھنٹے کے لیے کرفیو نافذ کردیں اٹلی بننے سے بچائیں۔۔۔یہ نہ ہو کہ ہماری داستان تک نہ ہو داستانوں میں۔۔۔اور یہ ضروری نہیں کہ ہر بات میں آپ کا فیصلہ ہی درست ہو ۔۔۔۔آپ عقل کل نہیں ہیں۔
والسلام دعاوں کا طلبگار سید مخدوم زیدی








