ٹوبہ ٹیک سنگھ..معمولی رنجش پر نوجوان نے فائرنگ کرکے اپنے سوتیلے بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیاجبکہ کزن شدید زخمی

ٹوبہ ٹیک سنگھ (سٹار نیوز آن لائن) معمولی رنجش پر نوجوان نے فائرنگ کرکے اپنے سوتیلے بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیاجبکہ کزن شدید زخمی..تفصیلات کے مطابق محلہ گوبند پورہ میں معمولی رنجش پر نوجوان شبیر نے اپنے سوتیلےبھائی صفدر کو موت کے گھاٹ اتار دیا جبکہ فائرنگ کی زد میں آ کراسکاکزن یاسر بشیر بھی شدید زخمی ہوگیا. واقعے کی اطلاع ملتے ہی تھانہ سٹی پولیس اورڈی ایس پی نعیم عزیز سندھو موقع پر پہنچ گئے..
زخمی نوجوان یاسر کو فوری طور پر ڈی ایچ کیو ہسپتال پہنچایا جہاں اس کی حالت تشویشناک ہونے پر اسے الائیڈ ہسپتال فیصل آباد ریفر کر دیاگیاپولیس ترجمان کا کہنا ہے کہ پلاٹ کےتنازعہ پر ملزم نے اپنے سوتیلےبھائی اور چچازادبھائی کو فائرنگ کا نشانہ بنایاجبکہ واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر وقار سے قریشی نے ملزم محمد شبیر کی فوری گرفتاری کا حکم دیا ہے

رپورٹ اسد مسعود بیوروچیف سٹار نیوز ٹوبہ ٹیک سنگھ