وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی زیرصدارت کورونا وائرس کی روک تھام کیلئے قائم کابینہ کمیٹی کا ویڈیو لنک اجلاس:
کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال، روک تھام کے اقدامات اور مریضوں کے علاج معالجے کی سہولیات اور فوڈ سپلائی چین کے حوالے سے امور کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔

•پنجاب بھر میں گروسری سٹورز، جنرل سٹورز اور کریانہ کی دوکانیں رات 8 بجے بند کرنے کا فیصلہ

گروسری سٹورز، جنرل سٹورز او رکریانہ دوکانیں صبح 8بجے سے رات 8بجے تک کھلی رہیں گی۔ فیصلے پر کل سے عملدرآمد ہوگا۔وزیراعظم عمران خان کی ہدایت پر گڈز ٹرانسپورٹ کو نقل و حمل کی اجازت دینے کا فیصلہ کیا ہے۔ مسافر بردار گاڑیوں پر پابندی برقرار رہے گی۔وزیر اعلیٰ عثمان بزدار

•لاہور سمیت پنجاب بھر میں ہاٹ سپاٹ کی چیکنگ کا نظام سخت کرنے کی ہدایت

•کورونا وائرس کے حوالے سے انتہائی حساس علاقوں کی نشاندہی کر کے ایس او پیز پر عملدرآمد کیا جائے

•کورونا کیس والے علاقوں میں نقل وحرکت کو محدود کیاجائے

•آٹے سمیت اشیاء ضروریہ کی دستیابی یقینی بنائی جائے۔ غریب افراد کے لئے راشن کا بندوبست کرنے کے حوالے سے انتظامات کو جلد حتمی شکل دی جائے

•انتہائی غریب افراد کے لئے معاشی پیکیج تیار کررہے ہیں۔وزیرخزانہ کی سربراہی میں قائم کمیٹی کل اس ضمن میں بریفنگ دے گی

•ڈاکٹروں،نرسوں اور پیرا میڈیکل سٹاف کے لئے پرسنل پروٹیکشن ایکوپمنٹ کی فراہمی یقینی بنائی جائے
•زائرین کی اپنے گھروں میں روانگی کے بعد ڈیرہ غازی خان کے قرنطینہ مراکز کو جراثیم کش سپرے سے صاف کیاجائے ۔وزیر اعلیٰ کی ہدایات

پنجاب حکومت کورونا وائرس کی روک تھام کی مہم میں جانفشانی سے فرائض سرانجام دینے پر کمشنرز،آرپی اوز،ڈپٹی کمشنرز، ڈی پی اوز،اسسٹنٹ کمشنرزاورپولیس کی خدمات کو قدر کی نگاہ سے دیکھتی ہے۔پاکستان آرمی اور رینجرز کے کردار کو بھی سراہتے ہیں۔ ڈاکٹروں،نرسوں او رپیرا میڈیکل سٹاف کی خدمات قابل تحسین ہیں -وزیر اعلی