دادوآنہ کی سیاست کے سلطان

تحریر معروف صحافی منور اقبال تبسم

اس وقت دادوآنہ کی سیاست اس معزز اور نامور فیملی کے تین سپوتوں کے گرد گھوم رہی ہے اور آنے والے وقت میں وقت کا پہیہ کیسے گھومے کچھ نہیں کہا جاسکتا, کوی سوچ بھی نہیں سکتا کہ مہر انصر دادوآنہ جو کہ حاجی غلام رضا دادوآنہ کا حقیقی بھانجا بھی ہے وہ سیاست کا سلطان بن جائے گا,
مہر غلام آدم دادوآنہ کی شخصیت اور غریب پرستی کا سارا جہاں معترف ہے, ان کے جانشین حاجی غلام رضا ایک صلح جو اور علاقہ کی نامور شخصیت ہیں, صرف دادوآنہ ہی میں نہیں بلکہ اردگرد کے مضافات میں بھی ان کا طوطی بولتا ہے ان کا تعلق مکمل طور پر ہراج گروپ سے ہے اور وہ ایک زندہ دل, محبت کرنے والی بااثر شخصیات میں شمار ہوتے ہیں اور انکے قد کاٹھ تک پہنچنے میں بہت وقت درکار ہے
مہر انصر علی دادوآنہ کی نیک نامی, غریب پروری اور عوام دوستی بھی کسی سے ڈھکی چھپی نہیں ہے, آجکل اقتدار گروپ کی مکمل چھترچھاوں اور انکے ڈیرے کی رونقیں عروج پر ہیں اور یہ عروج ان پر اللہ کا خاص کرم ہے اور انکی شبہ روز محنت سے انہیں آج یہ مقام حاصل ہوا ہے, مہر انصر علی کو مہر محمود دادوآنہ گروپ کی رفاقت ان کی طاقت کو مضبوط کرچکی ہے اور مہر محمود علی دادوآنہ کا بطور چیئرمین مارکیٹ کمیٹی عبدالحکیم انتخاب دادوآنہ کی سیاست میں اس دھڑے کا بہترین عروج ہے
مہر امیرحیدر دادوآنہ تیزی سے طلوع ہوکر غروب ہونے والا وہ سورج تھا جو ہمیشہ یاد رہے گا, خضرتورو شہید کی رفاقت میں تناور درخت بننے والا امیر حیدر جانے کیسے سیاسی غلطی عین اس وقت کر بیٹھا جب پیڑ سے پھل کھانے کا وقت تھا, شاید یہی بات دل پر لے بیٹھا, امیر حیدر کے بعد انکے جانشین انتہای تعلیم یافتہ انجینئر غلام صفدر دادوآنہ ہیں جو مستقبل میں دادوآنہ کے سلطان کی جنگ میں شامل ہونے کیلئے پرعزم ہیں, دیکھئیے آنے والا منظر نامہ کیا ترتیب پاتا ہے

والسلام ۔ منوراقبال تبسم کوٹ اسلام خانیوال