لیہ۔چوبارہ۔متعدد ملزمان سے منشیات اوراسلحہ،کار برآمد کرکےانہیں گرفتار کرلیا گیا۔

لیہ (سٹار نیوز آن لائن) ڈی پی او صاحب لیہ کے ویژن کے مطابق جناب DSP/ SDPO سرکل چوبارہ حیات اللہ خان دریشک کی سرپرستی میں ایس ایچ او صاحب تھانہ چوبارہ کلیم الللہ خان گاڈی کے ہمراہ کلیم اللہ نیازی ایس آئی اور نوید اسلم اے ایس آئی معہ ملازمان نے کاروائی کرتے ہوے ملزم غلام حیدر ولد ابراہیم جٹ سندھو چکنبر 313ٹی ڈی اے سے پسٹل 30بور برامد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر 197/20 بجرم 13/2A اسلحہ آرڈینس اور ملزم صدیق احمد ولد رفیق احمد بلوچ سکنہ چکنمبر 313 سے چرس120 گرام برامد کر کے ملزم کے خلاف مقدمہ نمبر198/20 بجرم 9B/CNSA درج کرکے ملزمان کو حوالات تھانہ چوبارہ کیا ہے جبکہ ملزمان محمد افضل ولد محمد نواز قوم واہگہ سکنہ احمد پور سیال ضلع جھنگ اللہ ڈتہ ولد محمد نواز قوم واہگہ احمد پور سیال ضلع جھنگ مسماۃ اقرا بی بی زوجہ محمد نواز قوم واہگہ احمد پور سیال ضلع جھنگ سے کار نمبری 3485/ LEH جی ایل ائ مالیتی 2400000 روپے برامد کرکے ملزمان کے خلاف مقدمہ نمبر 199/20مورخہ 3/6/20 بجرم 411 ت پ تھانہ چوبارہ درج کرایا تفتیش مقدمہ جاری ہے

رپورٹ چوہدری لیاقت علی سٹاف رپورٹر سٹار نیوز