وزیر تعلیم مراد راس کی وزیر اعلی پنجاب سے تفصیلی ملاقات۔

ملاقات میں سکولوں کو مرحلہ وار ایس او پیز کے تحت کھولنے کے فیصلے پر اتفاق کیا گیا۔

پہلے مرحلے میں میٹرک اور ایف ایس سی کے سمر کیمپ جولائی میں ہفتہ میں تین دن شروع کرنے کی اجازت متوقع۔

پرائمری اور مڈل ونگ کلاسز کو 15 اگست سے شروع کرنے کی اجازت دیے جانے کا امکان۔

ابتدائی طور پر ہفتہ میں تین دن صبح سات بجے سے دن گیارہ بجے تک کلاسز کی اجازت ہوگی

پھر ستمبر اور اکتوبر کے مہینے میں حالات کے مطابق محلہ وار کلاسز کے دورانیے کو بڑھایا جائے گا۔