قلم سپاہی اور مدفن فائلوں کا کھوجی۔۔مظہرباٹی قلم کارایوارڈ کیلیے نامزد۔
تحریر
۔منور اقبال تبسم بانی پریس کلب کوٹ اسلام
ضلع خانیوال کے 50نامور صحافی .کالم نگار اور الیکٹرانک ستارے .جنہیں ہم آئندہ تقریب میں,, بہترین قلم کار,, 2020کا ایوارڈ دینے جارہے ہیں
قسط نمبر 12
کوٹ اسلام پریس کلب ضلع خانیوال کے 50بہترین قلم کاروں کے بارے روزانہ ایک قلم کار کو ڈسکس کرے گا جنہوں نے پرنٹ میڈیا الیکٹرانک میڈیا سوشل میڈیا اور کالم نگاری سے شہرت پائ , ہماری بارہویں شخصیت کا تعلق 12میل سے ہے جس کا نام مظہر حسین باٹی ہے جو آجکل روزنامہ اوصاف سے وابستہ ہیں
مظہر حسین باٹی ضلع خانیوال میں کالم نگاری اور اردگرد پھیلی کرپشن اور لوٹ مار بےنقاب کرنے والے ان قلم کاروں میں شامل ہے جو قلم سے سرقلم کرنے کا ہنر جانتے ہیں, مظہر حسین باٹی ایک قلم سپاہی ہے اور نہ صرف 12میل بلکہ ضلع خانیوال میں قلم کی سب سے دبنگ للکار میں شامل گنے چنے قلم کاروں کی پہلی صف کا سوار ہے, وہ اپنی تحریر میں ان رازوں سے پردے اٹھاتا ہے جو دفتر کی فائلوں میں دبے اندر ہی اندر دفن ہونے والے ہوتے ہیں, اس کا مخبری کا نظام انتہائ مضبوط اور موثر ترین ہے, کوٹ اسلام پریس کلب انکی صحافتی , سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہے
شہروز نواز سرگانہ. صدر …روزنامہ دنیا نیوز, روزنامہ پاکستان, باگڑ ۔سرگانہ
محمد اجمل عاطف. چیئرمین …روزنامہ جہان پاکستان حویلی کورنگا
ناصر محمود مہار… سیکرٹری جنرل… روزنامہ خبریں دکھانہ










