سماجی و صحافتی خدمات میں منفرد نام ۔احمدمہران کو کوٹ اسلام پریس کلب کی جانب سے خراج تحسین۔۔۔

تحریر
منور اقبال تبسم بانی پریس کلب کوٹ اسلام

ضلع خانیوال کے 50نامور صحافی .کالم نگار اور الیکٹرانک ستارے .جنہیں ہم آئندہ تقریب میں,, بہترین قلم کار,, 2020کا ایوارڈ دینے جارہے ہیں
قسط نمبر 13
کوٹ اسلام پریس کلب ضلع خانیوال کے 50بہترین قلم کاروں کے بارے روزانہ ایک قلم کار کو ڈسکس کرے گا جنہوں نے پرنٹ میڈیا الیکٹرانک میڈیا سوشل میڈیا اور کالم نگاری سے شہرت پائ , ہماری تیرہویں شخصیت کا تعلق کبیروالا سے ہے جس کا نام احمد مہران ہے جو کبیروالا کے گنے چنے انتہائ تیز طراز جرنلسٹ میں شامل ہے

احمد مہران کبیروالا کی دھرتی کا ایک ایسا سپوت ہے جو ہمیشہ اپنی روشن خیالی اور جدت پسندی کے حوالہ سے قافلے سے ہٹ کر سفر کرتا دکھائ دیتا ہے, بھیڑ میں موجود رہ کر بھی اپنی انفرادیت کو برقرار رکھنے کا فن جانتا ہے, مختلف میڈیا گروپ اور آجکل اپنا ویب چینل میدان میں اتار چکا ہے, لوٹ کھسوٹ اور کرپشن کے خلاف جب بھی کوی گمنام آی ڈی سے صحافیوں پر انگلیاں اٹھتی ہیں تو ہزار وضاحتوں کے باوجود احمد مہران,, شک,, کے دائرے میں رہتا ہے, احمد مہران ایک جرآت مند صحافی اور حیران کن صلاحیتوں سے مالا مال ہے, کوٹ اسلام پریس کلب انکی صحافتی , سماجی خدمات کو خراج تحسین پیش کرتا ہے
شہروز نواز سرگانہ. صدر …روزنامہ دنیا نیوز, روزنامہ پاکستان, باگڑ ۔سرگانہ
محمد اجمل عاطف. چیئرمین …روزنامہ جہان پاکستان حویلی کورنگا
ناصر محمود مہار… سیکرٹری جنرل… روزنامہ خبریں درکھانہ