اسلام آباد قومی احتساب بیورو (نیب) نے ملزم سلمان شہبازکو برطانیہ سے انٹرپول کے ذریعے واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔ان کو برطانیہ سے ڈی پورٹ کرنے کے لئے برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی سے تعاون کی درخواست کی جائے گی۔نیب اعلامیہ کے مطابق نیب نے ملزم سلمان شہبازکو انٹرپول کے زریعے واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے کیونکہ احتساب عدالت لاہو نے شریف فیملی کے خلاف منی لانڈرنگ کیس میں انہیں اشتہاری قرار دیا ہے اور ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کئے ہیں،
نیب نے قانون کے مطابق سلمان شہبازکو برطانیہ سے ڈی پورٹ کرنے کے لئے برطانوی نیشنل کرائم ایجنسی سے ہر ممکن تعاون کی درخواست کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔ واضح رہے کہ اکتوبر 2019 میں نیب نے سلمان شہباز کو نی لانڈرنگ کیس میں ملزم قرار دیا تھا، اس سے قبل عدالت نے سلمان شہباز کو عدالت میں پیش نہ ہونے پر انکے اثاثے منجمد کرنے کا حکم دیا تھا۔ وزیراطلاعات شبلی فراز نے کہا تھا کہ منی لانڈرنگ کیس میں سلمان شہباز مرکزی ملزم ہیں اس لیے انکی گرفتاری ضروری ہے اور اب نیب نے سلمان شہبازکو برطانیہ سے انٹرپول کے ذریعے واپس لانے کا فیصلہ کیا ہے۔












