اسلام آباد پاکستان میں کورونا کے باعث مزید 81 افراد جاں بحق۔ گزشتہ چوبیس گھنٹوں کے دوارن ملک بھر میں کورونا وائرس کے 6 ہزار 825 کیسز رپورٹ ہوئے۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان میں کورونا وائرس سے متاثرہ افراد کی تعداد میں مسلسل اضافہ دیکھنے میں آ رہا ہے۔
تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران کورونا وائرس کے 6 ہزار 825 نئے کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جس کے بعد مصدقہ کیسز کی کل تعداد 1 لاکھ 39 ہزار 230 ہو چکی ہے۔
این ڈی ایم اے کی جانب سے جاری کردہ تازہ اعداد و شمار کے مطابق پاکستان میں گزشتہ روز 81 افراد کورونا وائرس کے باعث جاں بحق ہوئے ہیں جس کے بعد ملک میں کورونا سے جاں بحق افراد کی مجموعی تعداد 2 ہزار 632 ہو گئی ہے۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کے مطابق پاکستان بھر میں گزشتہ روز کورونا وائرس کے 29 ہزار 546 ٹیسٹ کیے گئے جن میں سے 6825 افراد میں وائرس کی تصدیق ہوئی ہے جو کہ اب تک کی سب سے بڑی یومیہ تعداد ہے۔












