کمالیہ. 54/1 ٹکڑا موضع ہندال کندال کی رہائشی خاتون جو وفات پاگیی تھی انہیں ایس او پیز کے تحت دفنا دیا گیا..

تفصیلات بتاتے اسسٹنٹ کمشنر و ایڈمنسٹریٹر میونسپل کمیٹی نوشین اسرار نے کہا کہ54/1ٹکڑا کی رہائشی خاتون جو کرونا وائرس کے مرض میں مبتلا تھیں اور ڈی ایچ کیو ہسپتال میں زیر علاج تھی اور وفات پاگیں. انہیں ان کے آبائی قبرستان میں حکومت پنجاب کے ایس او پیز کے تحت دفنا دیا گیا ہے. انہوں نے مزید کہا کہ کمالیہ میں کرونا سے متاثرہ افراد کی تعداد میں دن بہ دن اضافہ ہورہا ہے جو باعث تشویش ہے. اس لیے عوام الناس کو چاہیے کہ غیر ضروری گھروں سے باہر نہ نکلیں. سماجی فاصلہ اپناتے ہوئے ماسک کا استعمال کریں تاکہ کرونا وائرس کے پھیلاو سے بچا جاسکے.