لاہور, وزیراعظم عمران خان اس وقت لاہور کے اہم دورے پر ہیں۔وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت کورونا کے معاملے پر حفاظتی اقدامات اور تجاویز کے حوالے سے اجلاس ہوا۔وزیراعظم نے اجلاس میں فیصلہ کیا ہے کہ پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن نہیں ہوگا۔اجلاس میں گورنر پنجاب چوہدری محمد سرور،وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار اور صوبائی وزراء نے شرکت کی۔
اجلاس میں وزیراعظم عمران خان کو پنجاب میں کیے جانے والے اقدامات پر بریفنگ دی گئی۔وزیراعظم نے اجلاس کے دوران لاہور میں بڑھتے ہوئے کورو نا کیسز پر تشویش کا اظہار کیا تاہم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اہم اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ پنجاب میں مکمل لاک ڈاؤن نہیں کیا جائے گا۔












