جمعیت علماء پاکستان ( جے یو پی) صوبہ بھر میں اتوار کے دن تحفظ ناموس رسالت ریلیاں نکالیں گی،حاجی فیاض خان
مردان(سٹارنیوز) جمعیت علماء پاکستان ( جے یو پی) کے صوبائی صدر حاجی فیاض خان نے کہا ہے کہ غازی فیصل خالد ایک عاشق رسول ہیں اور آن کو جیل میں رکھنا ظلم وزیادتی ہے حکومت فوری طور پر غازی فیصل خالد کو باعزت رہا کریں انہوں نے کہا کہ جمعیت علماء پاکستان ( جے یو پی) غازی فیصل خالد کی رہائی کیلئے تحریک چلائے گی اور اس سلسلے میں اتوار کے روز جے یو پی صوبہ بھر میں تحفظ ناموس رسالت ریلیاں نکالیں گی مردان میں ریلی پاکستان چوک سے کچہری چوک تک نکالی جائیگی جس کی قیادت جمعیت علماء پاکستان کے صوبائی صدر حاجی فیاض خان،صوبائی سینئر نائب صدر قاضی عبدالہادی ظہیر، جے یو پی کے سرپرست اور مرکزی جماعت اہلسنت خیبر پختونخوا کے جنرل سیکرٹری علامہ قاضی شاہ روم باچہ، جے یو پی کے مرکزی جائنٹ سیکرٹری مفتی عبدالوکیل قادری،ضلعی صدر مولانا ولی اللہ قادری،نائب صدر مولانا عبدالرشید قادری،تحصیل تخت بھائی کے صدر خواجہ شیرزمان،علامہ فضل واحد قادری تحصیل مردان، اور تحصیل کاٹلنگ سے مولانا فضل واحد قادری اور دیگر قائدیںن کرینگے۔