سٹار نیوز مستند خبروں کا مستند نام
تحریر انجنئیروسیم اقبال میئو
ضلع جھنگ کے پسماندہ علاقے گڑھ موڑ سے تعلق رکھنے والے صحافی اور اپنے شعبے سے بے حد مخلص چیف ایڈیٹر عمر فاروق، سی ای او امتیقز شیخ، ایڈیٹر عمرمیو، انصرخان بلوچ، ملک عرفان اور ان کی ٹیم نے محض ایک سال میں جھنگ ہی نہیں پاکستان کی ڈیجیٹل میڈیا کی دنیا میں ایک بڑا نام سٹار نیوز کمایا جس کے پیچھے ان کی ٹیم کی انتھک محنت،مصمم ارادہ اور نہ جھکنے والا پہاڑ جیسا حوصلہ ہے
بے لاگ اور مستند صحافت کی علامت یہ ہوتی ہے ہر پرتشدد عناصر اور سیاسی دباوُ کو پس پشت ڈال کر ہمیشہ درست اور غیرجانبدارآنہ خبر عوام تک پہنچائ جائے یہی وہ زریں اصول ہے جس پر سٹار نیوز نے کبھی سمجھوتہ نہیں کیا جو سٹار نیوز کی ایک سال میں ریکارڈ ساز مقبولیت کا ثبوت ہے
وڈیروں کا ظلم ہو یا کسی غریب کی حق تلفی سٹار نیوز نے ہمیشہ صحافت کے اصولوں کو مقدس سمجھ کر مظلوموں کی نہ دبنے والی مضبوط آواز اور عوام کے جذبات کی صحیح ترجمانی کرکے عوام کی امنگوں پر سٹار نیوز کو مکمل اتارا ہے
سٹار نیوز کی Authentation نے آج تک اپنی نیک نامی پر حرف نہیں آنے دیا
علاقائ مسائل کی نشاندہی ہو یا بے آواز طبقے کی جاندار آواز سٹار نیوز میڈیا کا ایک قدآور نام بن چکا ہے جو دن دگنی رات چگنی ترقی کررہا ہے
آخر میں دعا گو ہوں ٹیم سٹار نیوز کے لئے جو دباو اور جابرآنہ دھونس دھانس کو بالائے طاق رکھتے ہوئے عوام کی بلاتفریق خدمت کے لئے دن رات مصروف ہے،اللہ پاک اس چینل کو بلندی اور ٹیم سٹار نیوز کو ہمت حوصلہ اور جزائے خیرعطافرمائے
سٹار نیوز کی پہلی سالگرہ پر بندہ کی جانب سے ڈھیر ساری نیک تمنائیں اور خواہشات
ویلڈن سٹار نیوز
ویلڈن ٹیم سٹار نیوز
ویلڈن چیف ایڈیٹر
بھائ عمر فاروق
آپ کا بھائی انجنئیروسیم اقبال میئو احمدپورسیال











