میڈیا وار کا دور دورہ ہے سب کو جاننے کی جلدی ہے لیکن بات سچی ہو تصدیق شدہ ہو ذریعے مستند ہوں ذرائع اعلی درجے کے ہوں پھر وہ میڈیا اور صحافتی شعبہ میں مقام بنا سکتا ہے جدید وسائل پر ادراک ہو۔تعلقات ،واسطے اور لنکس اعتماد والے ہوں لسانیت ،تعصب ،بغض ،عناد اور چاپلوسی سے مبرا ہوں ٹیم وک مثالی،ڈسپلن شاندار اور ہم آہنگی خصائل ہوں* سٹار*س سے سٹرک،ٹ سے ٹیلنٹڈ ،ا سے اٹریکٹیو اور ر سے رئیل ان عناصر اور مرکبات کا مجموعہ سٹار بنتا ہے جس کو علامتی طور پر بھی سٹار نمایاں کہتے ہیں ایک سال( 365) دن کا نو مولود بے بی اپنی گھن گرج ،چمک اور کھڑک سے چھا گیا سچ اعتماد اور بروقت ہمارا مقصد ۔۔۔منصفانہ ،مساوی اور بے باک کویج زریں اصول تربیت یافتہ سٹاف ،اخلاقی ،اسلامی ،تعلیم یافتہ سوچ سے بہرہ ور آشناس صحافی کامیابی کے استعارہ و مینار ہیں یہ انوکھا* امتیاز * نوید * ہے عرفان حد ہے*عمر فرق ہے جھوٹ اور سچ میں حکیم کا اعجاز *حسین کا صدق *انصر اور عنصر * کے بھنور میں خیمہ زن ہونے کو ترس رہے ہیں آنکھوں کی چمک،چہرے کی دمک ،ہاتھوں کی پکڑ اور پاوں کی دھمک ہمارے عزم و حوصلہ کی یاد گاریں ہیں بلیک میلنگ ،زرد صحافت اور زر سے محفوظ عمارت ** سٹار نیوڑ ** کو ڈھیروں دعا اس یقین کے ساتھ صداقت ،عدالت ،شجاعت ،سخاوت ،حلاوت محبت مودت کا سفر جواں جزبوں کے ساتھ جاری و ساری رہے گا معمار قوم ،مینار صحافت و صداقت درہ* امتیاز * تازیست مہکتا رہے دمکتا رہے چمکتا رہے برستا رہے بڑھتا رہے منزل دانش پہ پہنچے یہ کارواں ۔۔۔۔
۔محمد متین قیصر ندیم احمد پور سیال











