وفاقی وزیر جنید صاحب کا واسا ہیڈ آفس ٹوبہ ٹیک سنگھ کا دورہ، ادارے کی کارکردگی پر اظہارِ اطمینان، بھرپور تعاون کی یقین دہانی
تحریر و تجزیہ: محمد زاہد مجید انور
**ٹوبہ ٹیک سنگھ:وفاقی وزیر جنید صاحب نے واسا ٹوبہ ٹیک سنگھ کے ہیڈ آفس کا دورہ کیا، جہاں منیجنگ ڈائریکٹر واسا چوہدری کامران کاہلوں نے انہیں ادارے کی مجموعی کارکردگی، جاری ترقیاتی منصوبوں اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی سہولیات کے حوالے سے تفصیلی بریفنگ دی۔اس موقع پر وفاقی وزیر جنید صاحب نے واسا کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ادارے کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں کو صاف پانی کی فراہمی، نکاسیٔ آب کے نظام میں بہتری اور عوامی مسائل کے مؤثر حل کے لیے واسا کی استعداد کار بڑھانا ضروری ہے، جس کے لیے ہر ممکن تعاون کیا جائے گا۔وفاقی وزیر نے شہریوں پر زور دیا کہ وہ پانی کے بلوں اور واجبات کی بروقت ادائیگی یقینی بنائیں تاکہ ادارے کے مالی وسائل مستحکم ہوں اور ان وسائل کو پانی کی فراہمی، سیوریج لائنوں کی دیکھ بھال اور دیگر بنیادی سہولیات کی بہتری کے لیے مؤثر انداز میں استعمال کیا جا سکے۔ایم ڈی واسا چوہدری کامران کاہلوں نے ادارے کی کارکردگی اور جاری منصوبوں سے آگاہ کرتے ہوئے اس عزم کا اظہار کیا کہ شہریوں کو بہتر سہولیات کی فراہمی، سیوریج مسائل کے خاتمے اور عوامی شکایات کے ازالے کے لیے عملی اقدامات جاری رکھے جائیں گے۔واسا ٹوبہ ٹیک سنگھ کی مؤثر کارکردگی اور شہری سہولیات میں بہتری کے لیے حکومتی تعاون کے ساتھ عوامی اشتراک بھی اہمیت رکھتا ہے۔ پانی کے بلوں کی بروقت ادائیگی، وسائل کا بہتر استعمال اور شکایات کا فوری ازالہ ادارے کی خدمات کو مزید بہتر بنانے میں معاون ثابت ہو سکتے ہیں۔*













