رجانہ موٹروے سے جھنگ روڈ تک ڈبل روڈ کی تعمیر تیزی سے جاری، منصوبے کی تکمیل سے سفری سہولیات میں بہتری آئے گی، ایکسیئن ہائی وے محمد احمد

تحریر و تجزیہ: محمد زاہد مجید انور

**ٹوبہ ٹیک سنگھ:** ڈپٹی کمشنر ٹوبہ ٹیک سنگھ ماہم آصف ملک کی ہدایت پر ضلع میں سڑکوں کے بنیادی ڈھانچے کی بہتری اور عوام کو بہتر سفری سہولیات کی فراہمی کے لیے اقدامات جاری ہیں۔ ایکسیئن ہائی وے ٹوبہ ٹیک سنگھ محمد احمد نے کہا ہے کہ ان شاء اللہ رجانہ موٹروے سے جھنگ روڈ تک ڈبل روڈ کی تعمیر کا کام تیزی سے جاری ہے، جس کی تکمیل سے شہریوں کو آمدورفت میں مزید سہولت میسر آئے گی۔انہوں نے کہا کہ سڑکوں کی تعمیر و بحالی سے نہ صرف سفری مشکلات میں کمی آتی ہے بلکہ تجارتی سرگرمیوں کو فروغ دینے اور مختلف علاقوں کے درمیان رابطوں کو بہتر بنانے میں بھی مدد ملتی ہے۔ معیاری سڑکیں ترقیاتی عمل کا اہم حصہ ہیں، جن سے عوام کو محفوظ اور بہتر سفری سہولیات فراہم کرنے میں معاونت ملتی ہے۔ایکسیئن ہائی وے محمد احمد کے مطابق متعلقہ ترقیاتی منصوبوں پر کام کو تیز رفتار انداز میں آگے بڑھانا اہمیت کا حامل ہے تاکہ عوام کو ان کے ثمرات جلد میسر آ سکیں۔ ڈپٹی کمشنر ماہم آصف ملک کی ہدایات کی روشنی میں جاری اقدامات کا مقصد ضلع میں انفراسٹرکچر کو بہتر بنانا اور عوامی ضروریات کے مطابق ترقیاتی سرگرمیوں کو آگے بڑھانا ہے۔عوامی حلقوں نے امید ظاہر کی ہے کہ رجانہ موٹروے سے جھنگ روڈ تک ڈبل روڈ کی تعمیر بروقت اور مقررہ معیار کے مطابق مکمل ہونے سے علاقے میں آمدورفت مزید بہتر ہوگی اور شہریوں کو سفری سہولیات کی فراہمی میں نمایاں مدد ملے گی۔