سٹارنیوز کی خدمت صحافت کے ایک سال کی تکمیل پر چیف ایگزیگٹوآفیسر اور بانی امتیازشیخ نے اپنے پیغام میں کہا کہ سوشل میڈیا کی بڑھتی مقبولیت ،عوام تک فوری دسترس اورخبروں ،معلومات کی پلک جھپکتے رسائی نے الیکٙٹرانک اورپرنٹ میڈیا کو بہت پیچھے چھوڑدیا ہے۔بلکہ سچ تو یہ ہے کہ ان دومتذکرہ صحافتی ستونوں کیلیے اب بنیادی اوراہم ذریعہ معلومات سوشل میڈیا کے معاون ذرائع ہیں۔بین الاقوامی تقاضوں اورملکی پیرامیٹر اورطےشدہ اصولوں کومدنظررکھتے ہوئے ضلع جھنگ میں دریائے چناب کے سنگم پرواقع اور حضرت سلطان باہو کے قرب کے علاقہ گڑھ مہاراجہ سے”سٹارنیوزایچ ڈی آن لائین”کا گزشتہ سال تخلیق مملکت خداداپاکستان کےروزمبارک اوریوم جشن آزادی کے پرمسرت موقع پر آغازکیا گیا۔آج ایک سال میں عوامی امنگوں کے مطابق انہیں نہ صرف خبروں بلکہ تعلیمی و سیاسی ،تربیتی ومذہبی کالم سپورٹس،مقامی و قومی اورانٹرنیشنل واقعات و تجزیات پیش کرکے اپنے تئیں کماحقہ ذمداریوں کواداکرنے کے مساعی جمیلہ کیں۔یہی وجہ ہے کہ ایک سال کے قلیل وقت میں آج تک چھ لاکھ پچھتر ہزارسے زائدناظرین کے اعتماد اور معیارپسندیدگی پرپورااتراہے جوبلاشبہ ایک اعزازبھی ہے۔جہاں اس کی مقبولیت میں نمائندگان کا کردارہے وہاں پر اس کے چیف ایڈیٹربرادرملک عمرفاروق اوران کے دست راست ملک عرفان حیدر کی خدمات اور کاوشیں قابل تحسین اورقابل فخرہیں۔نیک تمناوں، الفتوں کی تڑپ رکھتے ہوئے نظریہ،استحکام اورخوشحال پاکستان کی دعاوں کےساتھ آپ کی قیمتی آرا وتجاویز کا متمنی رہوں گا











