گڑھ مہاراجہ، یوم آزادی لاکھوں بےگناہ مسلمانوں کی قربانیوں کا نتجہ ہے، صاحبزادہ گروپ نے ہمیشہ خدمت کی سیاست کی ہے، رانا شہباز احمد خاں، و دیگر کا یوم آزادی کے موقع پر سبانہ پٹرول پمپ پر پرچم کشائی، اور چوک گڑھ موڑ چاروں اطراف روڈز کی تعمیر کی افتتاحی تقریب کےدوران گفتگو

تفصیلات کے مطابق 14 اگست یوم آزادی کے پرمسرت موقع پر ملک بھر کی طرح گڑھ موڑ پر جشن آزادی تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رانا شہباز احمد خاں، ضلعی چیرمین بیت المال چوہدری عثمان قدیر چیمہ، مہر علی عرفان، رانا اسلم، چوہدری مختار ایڈوکیٹ و دیگر نے شرکاء سے خطاب کیا

صوبائی پارلیمانی سیکرٹری رانا شہباز احمد خاں نے گفتگو کرتے ہوئے کہنا تھا کہ ہمارے ملک کو آزادی ہمارے بےگناہ لاکھوں ملسمانوں کے خون کا نتیجہ ہے، یوم آزادی ہمیں آپس میں اتفاق اتحاد کی کی دعوت دیتا ہے، مخالفین کو آڑے ہاتھوں لیا ان کا کہنا تھا آپ اپنے 15 سالہ دور کا کم دیکھ لیں اور ہمارا 2 سال میں ریکارڈ کام چیک کر لیں، حسوبلیل سے لیکر احمدپورسیال تک اربوں روپے کی سڑکیں، اور سولنگ بنوائیں ہیں صاحبزادہ محبوب سلطان نے ہمیشہ شرافت کی سیاست کی ہے اور انشااللہ سوئی گیس کا کیا ہوا وعدہ وفا کریں گے، کورونا کی موجودہ مشکل ترین وقت سے گزر کر ہم اپنے وعدوں کی تکمیل کریں گے، جشن آزادی کے موقع پر آپس میں اتحاد پیار و محبت کی فضاء پیدا کریں، بعد ازاں انہوں نے سبانہ پٹرول پمپ پر پرچم کشائی کی اس موقع پر چوہدری گوشہ آرائیں، حیدر اعوان، مہر قام عوام کی بڑی تعداد موجود تھی،

رپورٹ محمدعمرفاروق سٹاف رپورٹر سٹار نیوز