احمد پور سیال ۔جشن آزادی کے موقع پر میونسپل کمیٹی میں پر وقار تقریب پرچم کشائی کا انعقاد، قومی ترانے کے ساتھ پولیس کے چاک و چوبند دستے کی سلامی

احمدپورسیال (سٹار نیوز ایچ ڈی آن لائن ) جشن آزادی کے موقع پر میونسپل کمیٹی میں پر وقار تقریب پرچم کشائی کا انعقاد، قومی ترانے کے ساتھ پولیس کے چاک و چوبند دستے کی سلامی تفصیلات کے مطابق میونسپل کمیٹی احمدپورسیال میں جشن آزادی کے موقع پر زیر صدارت اسسٹنٹ کمشنر اسد علی بدھ پر وقار تقریب منعقد ہوئی مہمان خصوصی رانا شہباز احمد خان صوبائی پارلیمانی سیکریٹری برائے لائیو سٹاک نے پرچم کشائی کی ڈی ایس پی فاروق سلطان قاضی، چیئرمین ضلعی بیت المال جھنگ چوہدری محمد عثمان قدیر چیمہ، چیف آفیسر ملک خالد محمود بھٹی ، ٹائیگر فورس کے جوانوں، طلباء ، سول سوسائٹی اور صحافی برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر قومی ترانہ پیش کیا گیا اور پولیس کے چاک و چوبند دستے نے سلامی دی شرکاء نے ملکی استحکام و سلامتی کیلیے خصوصی طور پر دعائیں کیں انتظامیہ نے آزاد فضا میں کبوتر چھوڑ کر بطور پاکستانی اپنے آپ کو پرامن قوم ثابت کرتے ہوئے دنیا بھر کو امن و سلامتی کا پیغام دیا

رپورٹ
حبیب منظر مہدی سٹاف رپورٹر سٹار نیوز