الخدمت فاونڈیش آرفن کیرپروگرام جھنگ کے زیراہتمام جامعہ معارف اسلامیہ میں یوم آزادی کی تقریب سے امیرجماعت اسلامی جھنگ مہرفریداحمد،امیدوارمئیرجھنگ مہربہادرجھگڑ ،حاجی ارشادمنڈ نے کہا کہ پاکستان کلمہ طیبہ کی بنیادپرحاصل کیاگیا تھا۔جس کا مقصداللہ کی دھرتی پر اللہ کا قانون اور حاکمیت ہی بالادست رہیگی مگر آج نام نہاد جمہوری قوتیں اسلام کے عملی نظام کے نفاذمیں بڑی رکاوٹیں ہیں۔وقت کا تقاضا ہے کہ قائدانقلاب سیدمودودی کی فکر کو محور بناکر اقامت دین کیلیے قوم جماعت اسلامی کا ساتھ دے تاکہ نظریہ پاکستان کی حقیقی تقاضوں کوپوراکیاجاسکے۔اس موقع طلبہ و طالبات کی کثیرتعدادموجودتھی جنہوں نے پاکستان کے حق میں نعرہ بازی کی۔۔۔رپورٹ۔۔امتیازشیخ۔