واہ رے پاکستانیو ! تمہاری قسمت…
ریاست مدینہ ؟ یا ریاست مافیا ؟
{ تغیر }
کالم نگار مبشر نور. 
…
کیسے، کیسے ہیرے موتیوں کی مالا جیسے بنفس و نفیس انسان اللہ نے ہماری پاک دھرتی پر پیدا کیے…
لیکن…؟ لیکن…؟ ہوتا کیا ایسوں کے ساتھ ؟
( پنجاب ٹیکسٹ بک بورڈ کے مینجر ڈائریکٹر )
قابل، محنتی، سچا اور شریف النفس انسان
” رائے منظور ناصر صاحب”
قوم کے نوجوانوں کے مستقبل کی خاطر اپنا دن، رات کا سکون چھوڑ کر بہت بڑا اقدم اٹھانے جا رہے تھے کہ ان کی سوچ، نظریات، قابلیت، فکر، سچی لگن اور محنت پر ” رج کے پانی پھیر دیا “.
…
رائے منظور ناصر صاحب نے جونہی پچھلے ماہ 23 جولائی 2020 کو پنجاب کے تمام تعلیمی اداروں میں پڑھایا جانے والا سلیبس، انکی کتب اور 31 بڑے، بڑے پبلشرز کی 100 کتب پر بین لگا دیا. اور 10 ہزار کتب کو چیک کرنے کا حکم جاری کیا. تو… 🤔🤔
تو پھر ان کے ساتھ کیا ہوا ؟ سنئیے…
…
اسلامی ریاست پاکستان میں غیر ملکی ایجنڈے پر قائم تعلیمی اداروں پر قابض کچھ غیر مذہب مافیا نے حکومت پر دباؤ ڈال کر اس قابل اور محنتی آفیسر کو
” عہدے سے ہٹا دیا ”
اب انہیں ” او ایس ڈی ” بکار خاص آفیسر لگا دیا گیا ہے.
افسوس… یہ ہے پاکستان کا نظام… 🤔🤔
پاکستان کے سرکاری و نجی سطح پر بیٹھا ہر قسم کا مافیا پاکستان پر قابض ہے. ان کو قابض کس نے کیا ؟ کس نے کرایا ؟
اس بات کو سمجھنا عام انسان کے بس کی بات نہیں.
…
بس ! رہ گئی تو عوام رونے، پیٹنے اور ذلیل ہونے کو…
مافیا عیاشی کر رہا… عوام رُل گئی… خلقعت دہائیاں مانگ رہی… انسانیت ہار گئی… پاکستان ریاست مدینہ بننے کی بجائے پاکستان ریاست مافیا بن گیا…
…
میں بطور طالب علم حکومت وقت جنابِ محترم عمران خان صاحب اور وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار صاحب
سے گزارش کرتا ہوں کہ “جناب رائے منظور ناصر صاحب” کو دوبارہ اپنے عہدے پر بحال کر کے کام کرنے دیا جائے.
سالوں پرانا نظام، گندہ سلیبس، ناقص معیار تعلیم، اور کتابوں کے زریعہ قوم میں تعصب، انتہاپسندی، نفرت، جہالت اور فحاشی پھیلانے والوں کے خلاف کاروائی کرنے کا حکم جاری کیا جائے.
کیونکہ آپ خود اعلان کر چکے ہیں کہ اگلے سال مارچ 2021 میں ایک نصاب جاری کیا جائے گا . تو اس طرح کے ذمہ دار آفیسرز کو عہدوں سے کیوں ہٹایا جا رہا…؟ اور وہ بھی انکو اطلاع کیے بغیر عہدہ بدل دیا. واہ.
قوم کو اس کا جواب چاہیے… ؟
اس قوم کی پیشانی پہ لکھی ہے تباہی.
جس قوم کے مکتب کی فضا ٹھیک نہیں.
…
رائے منظور ناصر صاحب نے قوم کو پیغام دے دیا ہے کہ میری نوکری جاتی ہے تو جائے. لیکن. میں قرآن و حدیث سے ہٹ کر کوئی کام نہیں کرنے دونگا.
ویلڈن سر… 👏👏👏🌹🌹🌹 جیو….








