سرخیل صحافت کایارکر۔ سٹارایوارڈزفنکشن۔۔بے مثال و باکمال۔۔امتیازرحمانی کی میزبانی۔ہے وابستگان کیلیے نشانی۔۔۔متین قیصرندیم کالم۔۔۔سٹارنیوزپر
سٹار نیوزکی تقریب ایوارڈ کا آنکھوں دیکھا نہی کھلی آنکھوں دیکھا احوال ۔۔سالگرہ سٹار نیوز کا خمار ابھی آنکھوں سے اترا ہی نہی تھا کہ سٹار نیوز ایوارڈ کا چشم ما بدور کا منظر کیا کہنے اس پروقار, جامع سادہ اور تمام شعبہ ہاۓ زندگی کے سنجیدہ شخصیات کی موجودگی اس پروگرام کی اہمیت افادیت اور سٹارنیوز کی چمک دمک کی گواہی دےرہی تھیں سیاسی دمک, سماجی رمق,قانونی دھمک علمی تعلیمی چمک, صحافتی مہک اور فنون لطیفہ سے منسلک کڑک اور انتظامی افسران کی بھر پور شرکت آپکی کامیابی کی نوید ہے تقسیم ایوارڈ کے وقت حاضرین مجلس کے دمکتے چمکتے چہرے, تالیوں کی گونج آنکھوں سے جھلکتا جوش, چہرے سے عیاں تجسس, بےچینی سے لہراتے ہاتھ, کھلتی بند ہوتی مٹھیاں پروگرام کا انہماک بتارہی تھیں کچھ جانے انجانے چہرے اپنے اپنے سے لگ ریے تھے سٹار نیوز سے وابستہ ستارے اچھلتے بھاگھتے کودتے دوڑتے اچھے لگ رہے تھے سٹار نیوز سے بندھے دوستوں کی خوشی دیدنی اور غیر وابستہ احباب کی وابستگی کی آرزو اورخواہش چہروں سے آنکھوں سے عیاں تھی مقررین کی لب کشائی کی جسارت سماعتوں کو راحت, بصارتوں کو حیرت, شعور کو دستک اور دعوت فکر دے رہی تھی امتیاز رحمانی سرخیل صحافت و سماجیات کا ایک اور سنگ میل عازم سفر ہوا انکی زندگی کی تحریکی سرگرمیاں ملنے کا سیکھنے کا سمجھنے کا ادراک دیتی ہیں انکی طبعیت کا بانکپن عمل تسلسل کی روانی ہے تحصیل بھر میں تحریکی پروگرام, تقریبات رحمانی کی میزبانی, مہربانی اور جانفشانی کی نشانیاں ہیں تعلیم تعلم معلم متعلم کے سفیر اور میدان صحافت, ریاست, سیاست, خدمت کے میر کارواں ہیں لفظوں کے کھلاڑی, تاریخ کے دوست اور ادب کے کپتان ہیں فرنٹ فٹ کے کھلاڑی ہیں بونسر یارکر اور کریز کا استعمال خوب کرتے ہیں ان کی تقریب میں دوست دشمن کی شرکت ان کی تکریم ونبض شناسی کا نسخہ وکیمیا گری ہے میری تقریب میں شرکت خوش نصیبی ہے ستار نیوز کا بخار اب سر چڑھ کر بول رہا ہے سٹار نیوز کی خوش نصیب ٹیم کی کم وقت میں گڈ ول میں آنا ۔۔۔۔۔۔اعزاز بھی ہے فضیلت بھی
والسلام دعا گو محمد متین قیصر ندیم احمد پور سیال✌🦃🥳👍💝🦚🤩🌲🤝🦜🤦🏻♀🧕🏽🍄🌱🌳🌳









