مظفر گڑھ/ جوانہ بنگلہ، توہین رسالت توہین خلفائے راشدین صحابہ کرام اہلبیت عظام کے خلاف جوانہ بنگلہ میں اہلسنت کی مختلف تنظیموں کی مشترکہ ریلی

مظفر گڑھ (سٹار نیوز) جوانہ بنگلہ میں توہین رسالت توہین خلفائے راشدین صحابہ کرام اہلبیت عظام کے خلاف جوانہ بنگلہ کی مختلف اہلسنت تنظیموں کی بڑی ریلی ہزاروں افراد کی شرکت ریلی کی قیادت جماعت اہلسنت کے علامہ رؤف رضا کریمی اہلسنت والجماعت کے قاری عمر حیات ربانی مولانا شفیق الرحمن مولانا محمد احمد سابق نائب ناظم منیر مصطفائی خطیب مرکزی جامعہ مسجد جوانہ بنگلہ مولانا محمد سلیم چشتی اللہ نورخان سلیمان خیل ناصر خان عباس خان ڈاھا یاسین بھٹی مہر انصر عباس کھرل مہر نواب سیال محمد اکرام بھٹی. مہر جاوید ساقی جھتیال یوتھ فورس کے مہر محمد اسلم جھتیال نے کی علمائے کرام سمیت عوام کی کثیر تعداد نے شرکت کی سیکیورٹی کے فول پروف انتظامات کیے گئے تھے
میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ توہین رسالت اور توہینِ صحابہ اہل بیت کسی صورت برداشت نہیں کریں گے حکومت وقت سے مطالبہ کیا کہ ایسا قانون نافذ کیا جائے تاکہ کوئی بھی شخص مقدس ہستیوں کی توہین نہ کرے

رپورٹ عباس خان ڈاہا سٹار نیوز جوانہ بنگلہ مظفر گڑھ