احمدپورسیال میں جرائم اور انسپکٹر چوہدری عمران شفیع کا کردار
تحریر علی امجد چوہدری
منڈی بہاوالدین سے تعلق رکھنے والے انسپکٹر چوہدری عمران شفیع کی تھانہ احمد پور سیال تعیناتی کے وقت انہیں بہت لائٹ لیا گیا عمومی تاثر تھا کہ معروضی حالات سے بے خبر اس انسپکٹر کے لیئے امن و امان کی صورتحال ایک چیلینج ہوگی اس تاثر کو اس وقت زیادہ تقویت ملی جب طاہری گل کی دہشت نے احمد پور سیال کو اپنی لپیٹ میں لیا دہشت کا یہ عالم تھا کہ شہر مغرب کے بعد ویران ہونے لگا انگلیاں پولیس کی طرف اٹھنے لگیں اور زیادہ حدف انسپکٹر ایس ایچ او تھانہ احمد پور سیال چوہدری عمران شفیع ہی تھے ازراہ تمسخر ان کی تعیناتی پر تنقید کی گئی امکان تھا کہ چوہدری عمران شفیع خود ہی سرنڈر کردیں مگر یہ پلٹ کر جھپٹے دریائے چناب کی لہروں کے ساتھ بھی کھیلے اور تھل کے ریگزاروں سے بھی تمام قانون شکن قانون کی گرفت میں آئے دہشت کا ماحول اختتام کو پہنچا اب امن و امان کی شاندار حالت یہ ہے کہ پچھلے ڈھائی ماہ سے تھانہ احمد پور سیال کی حدود میں کسی قانون شکن کو جرم کی جرات نہیں ہو سکی
ایس ایچ او تھانہ احمد پور سیال اور مستعد آفیسر بردار چوہدری عمران شفیع گجر سے عاقل خان ڈھول عرفان ہرپل مسٹر غلام شبیر اظہر چاند اور عرفان سربانہ کے ہمراہ ملاقات اور شاندار کارکردگی پر خراج تحسین
علی امجد چوہدری












