ویلکم بیک میاں صاحب۔

تحریر حاجی غلام شبیر منہاس


آپ تین بار اس ملک کے وزیراعظم رہے۔۔اور آخری بار جیل سے علاج کیلئے جانے کے چار سال بعد آپ واپس ملک تشریف لائے۔۔۔
آپکی پارٹی نے ملک بھر سے ایڑی چوٹی کا زور لگا کر ایک متاثر کن اجتماع مینار پاکستان آپ کے استقبال کیلئے لا کھڑا کیا۔۔۔
خوشی کے اس موقعہ پہ آپ جب اپنی بیٹی مریم صفدر سے لپٹے اور دونوں باپ بیٹی رو پڑے تو یہ سب دیکھ کر دکھ ہوا۔۔۔ایسا نہیں ہونا چاہیئے تھا۔۔۔
آپکو والد محترم کی ڈیڈ باڈی کیساتھ نہیں آنے دیا گیا۔۔آپ اپنی اہلیہ اور والدہ محترمہ کی اپنے ہاتھوں تدفین کرنے سے محروم رہے۔۔یہ دکھ امر ہے۔۔ہمیشہ رہیگا۔۔۔
مگر سر۔۔۔
باوجود اتنے جاہ و جلال کے اگر آپ بھی اس کرب سے گزرے ہیں تو اسکا مطلب ہوا کہ آپ سے بھی کچھ ایسا ضرور سرزد ہوا ہے کہ جسکی پاداش میں آج ہزاروں کے مجمع کے سامنے اس خوش کن مرحلہ پہ بھی آپ اور آپکی بیٹی رو پڑے ہیں۔۔
بس ماضی کو دیکھ لیں۔۔ممکن ہے آپکو کچھ کچھ یاد آ جائے کہ آپ نے کچھ ایسے احکامات صادر فرمائے ہوں کہ جنکی تعمیل کی بدولت جیلوں میں قید اسیران کی ہتھکڑیوں میں جکڑی لاشیں جنگلوں اور ویرانوں سے ملی ہوں۔۔ماں باپ برسوں بچوں کو ڈھونڈنے میں لگے رہے ہوں۔۔ باپ اپنے بیٹوں کو، بیٹے اپنے ماں باپ کو۔۔ خاوند اپنی بیویوں کو اور باپ اپنی بیٹیوں کی تدفین کرنے سے قاصر رہے ہوں۔۔آپ کیوں بار بار جلاوطن ہوا کرتے ہیں۔۔آپکا خاندان کیوں اتنے مصائب سے دوچار ہے۔۔اور تمام تر وسائل و اسباب کے باوجود آپکی یہ فقیروں والی حالت کیوں ہو گئی ہے۔۔۔آپ اتنے عرصہ سے کیوں دربدر ہیں۔۔۔سوچیئے گا سر۔۔۔اور خود سوچیئے گا۔۔۔خوشامدیوں پہ ناں جایئے گا۔۔۔نااہل مشیروں سے بچیئے گا۔۔۔کیونکہ قدرت کا انتقام صرف مشرفوں کیلئے نہیں ہوا کرتا۔۔۔اسکی زد میں نواز بھی آتے ہیں۔۔اس لیئے سابقہ گناہوں سے معافی مانگیں اور اگر ممکن ہو تو انکی تلافی کی کوئی صورت بنا لیں۔۔
ویلکم بیک سر۔۔۔نیک خواہشات آپ اور اس ارض پاک کیلئے۔۔۔۔

والسلام غلام شبیر منہاس چکوال

???? *جھگی تعلیمی پروجیکٹ* ????
دو کروڑ سے زائد خانہ بدوش بچوں اور بچیوں کی منفرد تعلیمی تحریک

*الحمدللہ* *غیث ویلفیئر اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ* اپنے وژن اور مشن کی روشنی میں اپنی منزل کی طرف گامزن ہے ۔
*آئیے* :غیث ویلفیئر اینڈ ایجوکیشنل ٹرسٹ کا ساتھ دیجئے اور مصائب اور تکالیف میں مبتلا انسانیت کی ریلیف کا ذریعہ بنیے ۔
*برائے رابطہ:*
*کراچی* : 02135001900
03331123904
*لاہور* : 04235447371
03331123905
ہماری ویب سائٹ وزٹ کیجئے ۔
https://www.ghaiswelfare.org/