انمول ہیرا انسان
مہر مظہر احمد سیال
تحریر مکھا میکن ساہیوال سرگودھا ۔
سابق ناہب ناظم تحصیل احمد پور سیال ضلع جھنگ دیدار شخصیت کے مالک ہیں ۔خوش اخلاقی محصومیت بولنے کا دھیما اور محبت بھرا لہجہ انکا اثاثہ ھے ۔انکے ڈیرے پر ہر وقت لوگوں کی آمد کا سلسلہ جاری رہتا ھے ۔سب سے اپنائیت سے ملنا اور کمال محبت کا اظہار دل سے کرنا اور ہر چھوٹے بڑے کو عزت دینا انکا شوق ھے ۔مہمان نوازی میں لگتا ھے انکے ثانی بہت قلیل لوگ ہیں بات کی سمجھ بوجھ پرکھ سب صفات اللہ کی ذات نے انہیں خصوصی عطا کیں ہیں ۔لوگوں کے جھرمٹ میں ممتاز نظر آتے ہیں اپنی زندگی دوسروں کے لئے جی کر سب علاقے کے لوگوں کے دل جیت چکے ہیں ۔سیاسی میدان میں لوگوں کی توجہ کا مرکز بھی ہیں اور لوگوں کی توقع پوری کرنے کے لئے دن رات مشن پر رہتے ہیں ۔انکے سیاسی جانشین انکے چھوٹے بھائی مہر مظفر احمد سیال بھی ہر وقت انکی پیروی اپنے پر فرض سمجھتے ہیں ۔اور اپنے بڑے بھائی کا ہر حکم بجا لانے میں فخر محسوس کرتے ہیں تحصیل کے لوگوں کے مشکل اور ناممکن فیصلے کرنے کا طریقہ الحمدللہ بہت ہی کمال ذہانت سے کرتے ہیں ۔انکے بھائی ظفراحمد سیال ڈیرے کی سب ذمداریاں سر انجام دیتے ہیں اپنے گھر میں پیارمحبت اور اتحاد قائم رکھنے میں انھیں ملکہ حاصل ھے ۔امیر غریب چھوٹے بڑے کی بات سکون سے سنتے ہیں اور ہر آنے والے کو عزت دے کر رخصت کرتے ہیں ۔ہماری دعا ھے کہ انکا بخت ہمیشہ سلامت رہے اور لوگوں کے مساہل حل کرنے کے لئے اسی طرح وہ محنت کر کے سکوں محسوس کرتے رہیں ۔مجھے اپنے بڑے بھائی کی مہمان نوازی ہمیشہ یاد رہتی ھے اسلیے انکی محبت میں اپنے الفاظ لکھ کر ہمیشہ دلی سکون خود بھی محسوس ھوتا ھے اللہ انکی عمر میں برکت دے آمین ۔۔
۔تحریر مکھا میکن ساہیوال سرگودھا ۔












