سابق وزیراعظم اور پاکستان مسلم لیگ (ن) کے صدر شہباز شریف سے مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام کی اہم ملاقات۔

شہبازشریف نے قائد نوازشریف کے تاریخی استقبال کے لئے امیر مقام کی کاوشوں اور محنت کو سراہا

ملاقات میں میاں محمد شہبازشریف نے 21 اکتوبر کو خیبرپختونخوا سے بذریعہ اسپیشل ٹرین اور موٹروے ہزاروں کی تعداد میں عوام کا قائد نوازشریف کے استقبالیہ جلسے میں آمد پر انجینئرامیرمقام اور خیبرپختونخواکے غیور عوام کو خراج تحسین پیش کیا۔

ملاقات میں خیبرپختونخوا سے متعلق پارٹی کے تنظیمی امور اور مستقبل کی سیاسی سرگرمیوں کے حوالے سے امور پر تبادلہ خیال کیا گیا

پارٹی کارکنوں اور راہنماﺅں کے جذبے پر فخر ہے، شہبازشریف کی امیرمقام سے گفتگو

ہمیشہ کی طرح اس بار بھی پاکستان مسلم لیگ (ن) قوم کی امیدوں پر پورا اترے گی، شہبازشریف

21 اکتوبر کے جذبے سے عام انتخابات میں تاریخی عزم سے اتریں گے، شہبازشریف

نوازشریف کی قیادت میں ملک کو معاشی قوت بنائیں گے ، شہبازشریف

عوام کو مہنگائی سے نجات دلانا ہماری اولین ترجیح ہے، شہبازشریف

امیر مقام نے شہبازشریف کی ملک وقوم اور پارٹی کے لئے خدمات کو خراج تحسین پیش کیا۔

انجینئرامیرمقام نے عظیم الشان اور کامیاب استقبالیہ جلسے پر پارٹی صدر شہبازشریف کو مبارکباد دی اور عوام کے اپنے قائد کیلئے جوش و جذبے کو خوش آئند قراردیا۔

شہبازشریف نے آنے والے عام انتخابات کی تیاریاں تیز کرنے کی ہدایت کی سوشل میڈیا شانگلہ مسلم لیگ ن