یوم وفات نواب عون عباس خان سیال
تحریر۔شاہد رضا خان
آج 31 اکتوبر ضلع جھنگ کے بے مثل لیڈر ، عظیم سیاستدان ، غریب پرور ، پیکر شرافت ، انسان دوست ، علم دوست نواب ابن نواب خان عون عباس خان سیال
جس کی عین جوانی میں موت کا دکھ میرے سمیت علاقے کا ہر شخص ایسے ہر روز ایسے محسوس کرتا ہے کہ جیسے اسکے خاندان کا ، اسکی فیملی کا جوان فرد موت نے اس سے چھینا ہوا ہے ۔
بس اتنا ہی کہہ سکتا ہوں کہ
وقت ہر زخم کا مرہم شمار کیا جاتا ہے ،
مگر
اپنوں کے بچھڑنے کا زخم ایسا ہوتا ہے کہ وقت بھی ایسے زخم کا مرہم نہیں بن سکتا
یہی وجہ ہے عون عباس خان سیال کے فراق کا زخم ابھی بھی تازہ ہے۔
آپ تمام احباب سے عون عباس خان سیال کے ایصال ثواب کے لئے سورہ فاتحہ بمع سورہ اخلاص کی اپیل ہے










