فلسطین پر ظلم و جبر
تحریر۔۔عبدالستار سپرا
اسرائیل نے فلسطین میں اور بھارت نے مقبوضہ کشمیر میں ظلم وجبر کی انتہا کر دی ہے بھارت کشمیریوں پر اور اسرائیل فلسطینیوں پر مظالم بند کرے ہم بھارت اور اسرائیلیوں کے غاصبانہ قبضہ کے خلاف ہیں ہم مظلوم کشمیریوں اور مظلوم فلسطینیوں پر ڈھائے جانے والے ظلم وستم کے خلاف شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہیں اب مسلم امہ کا اتحاد ہی امید کی کرن بن سکتا ہے مسلمان امہ ہی دشمنان اسلام اور یہودی درندوں سے نجات دلا سکتے ہیں دشمنان اسلام کا کشمیر اور فلسطین پر ڈھائے جانے والے ظلم کے خلاف مسلم امہ کو یکجا ہو کر آواز اٹھانا ہو گی مشترکہ لائحہ عمل اپنا کر ہی ہم اپنے مسلم ممالکوں کو اسرائیلیوں٫یہودیوں بلکہ تمام دشمنان اسلام سے نجات دلا سکتے ہیں اب دنیا میں جہاں جہاں مسلمان ظلم و تشدد کا شکار ہیں یا ہو رہے ہیں مسلم امہ کا متحد ہونا ان مظلوموں کے لیے امید کی کرن بن سکتا ہے پاکستانی حکمرانوں کو چاہیئے کہ پہل کریں تمام اسلامی ممالک کو خطوط لکھے جائیں اور انہیں اقوام متحدہ،عالمی برادری میں آواز اٹھانے کے لیے متحد کریں تا کہ اس ظلم کی داستان کو ہمیشہ ہمیشہ کے لیے ختم کیا جا سکے تاجر برادر اور دیگر فلاحی ادارے بھی مظلوم کشمیریوں اور فلسطینیوں کی مدد کے لیے کوشاں ہیں












