مظفرگڑھ فارمرز ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن نے ڈبلیو ایچ ایچ کے تعاون سے خوراک کے عالمی دن کے حوالے سے یونین کونسل چک فرازی تحصیل و ضلع مظفر گڑھ ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیاگیا

مظفر گڑھ (سٹارنیوز)خوراک کا عالمی دن کا انعقاد کیا گیا-فارمرز ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن(ایف ڈی او) تفصیلات کے مطابق فارمرز ڈویلپمنٹ آرگنائزیشن نے ڈبلیو ایچ ایچ کے تعاون سے خوراک کے عالمی دن کے حوالے سے یونین کونسل چک فرازی تحصیل و ضلع مظفر گڑھ ایک روزہ سیمینار کا انعقاد کیا۔ سیمینار کے مہمان خصوصی ڈپٹی سیکریٹری زراعت جنوبی پنجاب مہر محمد اقبال تھے جبکہ مہمان اعزاز ڈپٹی ڈائریکٹر سوشل ویلفیر چوہدری محمد اظہر ،زاہد فاروق زراعت آفیسر رنگ پور مرکز ، اینکر پرسن میاں احمد رمضان شیخ اور پرویز اقبال انصاری پروجیکٹ منیجر ایف ڈی او تھے۔ سیمینار میں مقرر ین نے خوراک کی پیداوار ،مقامی سطح پر پیداوار ہونے والی فصلات کی اقسام انکی فی ایکڑ پیداوار ،ذخیرہ کرنے اور مارکیٹ تک رسائی اور کوالٹی پرسیر حاصل گفتگو کی گئی۔
حماد خان گاڈی پروجیکٹ آفیسر نے سیمینار سے خطاب کے دوران بتایا کہ خوراک کا عالمی دن عالمی اور ملکی سطح پر خوراک کی زندگی میں اہمیت کو اجاگر کرنے کے لئے منا یا جاتا ہے۔ فی ا الوقت عالمی سطح پر خوراک کی پیداوار کی صورت حال تسلی بخش نہیں ہے ،مختلف ممالک سمیت گزشتہ چند دہائیوں سے پاکستان میں بحرانوں ،مہنگائی کثیرا لا قسام قدرتی آفات اور موسمیاتی تبدیلی نے خوراک کی پیداوار ،ذخیرہ کرنے کی صلاحیتوں اور مارکیٹ تک رسائی مناسب قیمت،مقدار،کوالٹی کی خوراک اور پکانے تک کی صلاحیتوں کو بہت منفی طریقوں سے متاثر کیا ہے آج 47.8 فیصد آبادی غذا کمی کا شکار ہے 80 فیصد خواتین خوراک کی کمی کی وجہ سے بچوں کو پوری خوراک مہیا نہیں کر پا رہی ۔
مہر محمد اقبال نے بتایا کہ جنوبی پنجاب ایک زرعی وسیب ہے یہاں خوراک کے ذرائع پیداوار بہت زیادہ ہیں۔ذخیرہ کرنے کے ساتھ مارکیٹ تک رسائی کے مواقع کم ہیں۔محکمہ زراعت خوراک کی پیداوار پر مختلف قسم کی سہولیات کسانوں کو فراہم کر رہا ہے۔اس سال گندم کی فصل کی پیداوار پر مختلف سہولیا ت کے متعلق شرکاء کسانوں کو آگاہی دی گئی ہے۔ فی الوقت پاکستان میں مہنگائی اور موسمیاتی تبدیلی کی وجہ سے غذائی اجناس کی پیداوار شدید متاثر ہو رہی ہے اس کے ساتھ جدید زرعی ٹیکنالوجی سے کسان کی عدم آگاہی کی وجہ سے پیداوار اور زخیرہ کرنے کی کم صلاحیت کی وجہ کی بدولت غذائی اجناس ضائع ہو جاتی ہیں ۔سبزیات اور تازہ پھل کی مثال ہمارے سامنے ہے۔

ایف ڈی او کے پروگرام منیجر پرویز اقبال انصاری نے پراجیکٹ ” غذا اور غذائیت کے تحفظ” پر عمل درآمد اس علاقہ میں اس سرگرمی کے اثرات اور نتائج پر بات چیت آخر میں نے منصوبہ ” غذا اور غذائیت کے تحفظ ” کی مختلف سرگرمیوں کا ذکر کیا اور بتایا کہ محکمہ زراعت کی رہنمائی میں یہ منصوبہ ایک کامیاب منصوبہ کی شکل میں اس پر عمل درآمد کیا جا رہا ہے ۔منصوبہ میں یونین کونسلوں چک فرازی اور عزیز آباد کے 2 ہزار گھرانوں کے ساتھ حکومتی اداروں محکمہ زراعت،صحت،تعلیم،پبلک ہیلتھ انجنیرنگ اور لائیو سٹاک کے ساتھ مشاورت کے ساتھ چلایا جا رہا ہے۔ اس منصوبہ میں 2 سال سے کم عمر کے بچے حاملہ خواتین اور دودھ پلانے والی مائیں خصوصی طور پر شامل ہیں۔اس منصوبہ میں لین پلس طریقہ کار متعارف کرایا گیا ہے شراکتی طریقہ عمل کے ذریعے ان گھرانوں کی خواتین مرد کو غذائی کمی کے اثرات سے محفوظ رہنے کے متعلق آگاہی دی گئی ہے اور نمٹنے کی حکمت عملی ترتیب دی گئی ہے ،
آخر میں اس منصوبہ سے فنی تربیت حاصل کرنے والے 40 نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو ٹول کٹ فراہم کی گئی تا کہ وہ لین پلس طریقہ کار کے تحت اپنی گھریلو آمدن میں اضافہ کر سکیں۔سمینار سے ایف ڈی او سے ، ایگریکلچر آفیسر رانا محمد سہیل اقبال ،نیوٹرشن آفیسر ڈاکٹر رمشا اجمل ، کاشف عباس نے بھی تفصیل سے روشنی ڈالی۔

رپورٹ میاں احمد رمضان شیخ

#ahmadnews
#FDO
Hammad Khan Gadi