فتح پور کا کم عمر خطاط
(قرطاس قلم )
تحریر ۔۔محمد عرفان اعوان
اللہ تعالیٰ نے ہر انسان تخلیقی صلاحتوں سے نوازا ہے لیکن بہت کم ایسے انسان قرعہ ارض پر رہائش پذیر ہیں جنہیں اپنے خاکی وجود میں پوشیدہ صلاحتوں کا بروقت اندازہ ہوجانے پر بروکار لانے کے لیے جدوجہد شروع کردیتے ہیں ایسا ہی ایک چہرہ آج میں اپنے قائرین کے سامنے رکھنے جارہا ہوں جو بظاہر میں سب کو چھوٹا بچہ دیکھائی دے رہا ہوگا لیکن اللہ تعالیٰ نے محمد واصف اعوان کو فن خطاطی اور آرٹ میں کمال مہارت سے نوازا ہے یہی وجہ ہے کہ محمد واصف اعوان کم عمری میں ہی خود میں موجود صلاحیت کو نكهارنے میں مصروف ہے جسکی کوئی مثال نہیں ملتی آج میری تفصیلی ملاقات جب محمد واصف اعوان سے ہوئی تو بطور قلمکار اسکے تیار فن پارے دیکھ کر بہت متاثر ہوا تو آپ سب سے اس ملاقات کا احوال اور کم عمری میں اس بچے کی تخلیق کو سامنے رکھنا ضروری سمجھا محمد واصف اعوان ابھی پڑھ رہا ہے اور ضلع لیہ کے دیہی علاقے فتح پور کا رہائشی ہے اور اللہ تعالیٰ نے ہاتھوں کی انگلیوں میں ایسا راز رکھا ہے کہ قلم اور کاغز پکڑتے ہی لکیریں بتا دیتی ہیں کہ کم عمر یہ تخلیق کار کیسے قلم سے اپنی صلاحیت بروکار لاکر دیکھتی آنکھوں کو متاثر کرتا ہے میری دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ محمد واصف اعوان کی صلاحیت میں مزید نكهار پیدا کرے تاکہ فتح پور ضلع لیہ کا نام روشن ہوسکے ۔۔۔۔۔۔۔










