جامع مسجد ذوالنوالرین روڈو سلطان سے ایک بڑی طوفان الاقصیٰ ریلی نکالی گئی جو مختلف بازاروں سے گزرتی ہو ئی سراجیہ چوک پر جلسہ عام کی شکل اختیار کر گئی
اٹھارہ ہزاری (نامہ نگار)آج بعد از نماز جمعہ مسجد ذوالنوالرین روڈو سلطان سے ایک بڑی طوفان الاقصیٰ ریلی نکالی گئی جو مختلف بازاروں سے گزرتی ہو ئی سراجیہ چوک پر جلسہ عام کی شکل اختیار کر گئی ریلی سے خطاب کر تے ہو ئے جے یو آئی کی مرکزی شوریٰ کے رکن شہباز احمد گجر ایڈووکیٹ نے کہا کہ اسرائیل نے مظلوم فلسطینی عوام پر 35دنوں کے اندر 25ہزار ٹن سے زائد بارود گرایا ہے جو کہ ظلم عظیم ہے عالمیء برادری اور اقوام متحدہ فلسطین و اسرائیل کے درمیان مستقل جنگ بندی کر ائے اور اسرائیل کو دہشت گرد ملک قرار دیا جا ئے مسلم و دیگر ممالک فی الفور اسرائیل سے سفارتی تعلقات منقطع کر یں عوام اسرائیلی مصنوعات کا بائی کاٹ کریں مختلف عرب ودیگر مسلم ممالک اسرائیل کو تسلیم کر نے کا خیال ذہن سے نکال دیں۔اسرائیل انسانیت کے لئے ایک نا سور بن چکا ہے جس کو تسلیم کر نا انسانیت سے غداری ہے۔ ریلی سے خطاب کر تے ہو ئے راہ حق پارٹی کے راہنماء مولانا انس معاویہ نے کہا کہ اسرائیل نے غزہ کے پر امن شہریوں پر بمبوں کی بارش کر کے انسانی حقوق کی دھجیاں اُڑا دی ہیں اس پر انسانی حقوق کی بین الاقوامی تنظیموں کی خاموشی باعث شرم ہے پوری دنیاں کی عوام فلسطینوں کے ساتھ ہیں آخری فتح مظلوم فلسطینیوں کی ہو گی ریلی سے مولانا ریاض لغاری، مہر محمدشاہد، حافظ عبداللہ عزیز، مولانا محمد وقاص، مولانا منظر معاویہ، مفتی محمدصدیق، ملک محمد زبیر نے خطاب کیا
برکت اللہ نامہ نگار سٹار نیوز اٹھارہ ہزاری













