زہر

تحریر۔۔عبدالستار سپرا

نفس کی خواہش ہمارے لئے زہر کی مانند ہے نفس ہمارے من میں گناہوں کے جو جو خیالات پیدا کرتا ہے وہ زہر کی مانند ہیں جس طرح انسان زہر سے بچتا ہے اسی طرح وہ نفس کے ان زہریلے خیالات سے بھی بچتا ہے جو اسے گناہ پر برانگیختہ کرتے ہیں جس طرح انسان زہریلے بسکٹ کی دعوت قبول نہیں کرتا اسی طرح گناہوں کے جو بسکٹ نفس پیش کرتا ہے یہ بھی کر لو یہ بھی کر لو تو آدمی کو چاہیے کہ وہ اپنے نفس کی بھی وہ بات قبول نہ کرے وہ یہی سوچے کہ اس خواہش کے پورا کرنے میں زہر ہے لہٰذا اگر میں پوری کروں گا تو روحانی موت مر جاؤں گا
اسی طرح برے دوست کی مثال سانپ کی طرح ہوتی ہے اسی لئے ہمارے مشائخ نے کہا ہے کہ یار بد مار بد سے بھی زیادہ برا ہوتا ہے یعنی برا دوست سانپ سے بھی زیادہ نقصان دہ ہوتا ہے اس لیے کہ اگر برا سانپ کاٹ لے تو انسان کی جسمانی موت واقع ہو جاتی ہے اور اگر برا دوست کاٹ لے تو انسان کی روحانی موت واقع ہو جاتی ہے
میں تو یہاں تک کہتا ہوں کہ برا دوست شیطان سے بھی زیادہ برا ہے وہ اس لیے کہ شیطان انسان کے دل میں فقط گناہ کا ارادہ یا خیال ڈالتا ہے مجبور نہیں کرتا لیکن برا دوست نہ صرف گناہ کا خیال ہی دل میں ڈالتا ہے بلکہ ہاتھ پکڑ کر انسان سے گناہ بھی کروا لیتا ہے تو برا دوست سانپ اور شیطان دونوں سے زیادہ برا ہوتا ہے

بجلی اور مہنگائی کی چکی

تحریر عبدالستار سپرا

سوئی گیس کے بعد بجلی بھی نایاب ہو گی عوام پریشان، سردی کی شدت آتے ہی سوئی گیس غائب ہوگی ساتھ ہی بجلی نے بھی نخرے دیکھانے شروع کر دیے عوام کی بے بسی کی انتہا عوام مہنگائی کی چکی میں پھس کر رہ گی ہے سیاسی جماعتوں کے نمائندوں کو عوام کی بجائے اپنے اقتدار کی پڑی ہے عوام کھانے کے لالے پڑے ہوئے ہیں ضروریات زندگی پورا کرنا مشکل ہو گیا شہریوں نے مہنگائی کا رونا روتے ہوئے کہا ہے کہ مہنگائی نے پہلے جینا دو بھر کر رکھا تھا سوئی گیس کی کا پریشر نہ ہونے سے مذید بوجھ بڑھ گیا ہے جبکہ سوئی گیس بند ہونے سے کئی مشکلات کا سامنا ہے اور لکڑی کا ریٹ بھی آسمان سے باتیں کر رہا ہے غریب جاۓ تو کہاں جاۓ اور اوپر سے میٹر رینٹ اور کئی قسم کےٹیکسوں سے سوئی گیس کے بل انتہائی زیادہ ہو چکے ہیں جبکہ کئی علاقوں میں سوئی گیس کا پریشر زیرو ہے اگر کہیں آتا ہے تو پریشر انتہائی کم ہے سوئی گیس کے ساتھ بجلی نے بھی نخرے دیکھانا شروع کر دیے ہی 8 1سے 20 گھنٹے بجلی کا بند ہونا کاروبار کو بہت نقصان دے رہا ہے