خالد نواز سدھرائچ عام سے خاص
تحریر علی امجد چوہدری
عمران خان نے کسے عام افراد کو خاص میں بدل دیا اس کے لیئے اس تصویر کو غور سے دیکھئے یہ چوہدری خالد نواز سدھرائچ ہیں میرے دوست ہیں 8 فروری سے قبل یہ عام تھے یہ کبھی کونسلر بھی منتخب نہیں ہوئے یہ مارچ میں صوبائی اسمبلی کے ٹکٹ کے خواہشمند تھے مگر ٹکٹ ان سے کوسوں دور تھا پھر نو مئی کا افسوسناک واقعہ ہوگیا تحریک انصاف ٹوبہ ٹیک سنگھ کے تمام قد آور سیاستدان تحریک انصاف کے سایے سے بھی دور ہوگئے کوئی ٹکٹ لینے والا نہیں تھا چوہدری خالد نواز نظریاتی انصافین تھے تحریک انصاف کی حمایت سے میدان میں اتر گئے این اے 106 سے دو ہفتے انتخابی مہم کے لیئے ملے جنید انوار چوہدری جیسے طاقتور ن لیگی سیاستدان سے مقابلہ تھا جو کامیابی کی ہیٹ ٹرک مکمل کر چکے تھے خالد نواز سدھرائچ کی انتخابی مہم بھی کوئی خاص جاندار نہیں تھی مگر 8 فروری کو انہیں 137000 ایک لاکھ سینتیس ہزار ووٹ مل گئے انہوں نے جنید انوار چوہدری کو روند ڈالا ان کا رزلٹ روک لیا گیا انہیں تحریک انصاف چھوڑنے کی شرط پر کامیابی کے نوٹیفیکیشن کی یقین دہانی کرائی گئی مگر یہ تحریک انصاف چھوڑنے پر راضی نہیں ہوئے اور اس پاداش میں انہیں دو سو ووٹ کے فرق سے قومی اسمبلی کی نشست سے محروم کر دیا گیا
بہت سارے امیدوار اتراتے پھرتے ہیں کہ ان کی لیڈ ہے اور انہیں بڑے ووٹ ملے ہیں اتراتے ہوئے انہیں ایک بار ذہن میں رکھ لینی چاہیئے کہ یہ عمران خان کا نظریہ ہے جو انہیں خاص بنا چکا ہے جو عام سے خالد نواز سدھرائچ کو جنید انوار چوہدری کے مقابلے میں خاص بنا چکا ہے بس جو اس نظریے کے ساتھ جڑا رہے گا خاص رہے گا جو چھوڑ دے گا خاص سے فوراً عام ہو جائے گا
علی امجد چوہدری












