سالانہ تقریب تقسیم انعامات


چونڈہ (نمائندہ خصوصی) شہر کی ہردلعزیز معروف شخصیت ضیغم عباس باجوہ فاونڈر ڈائریکٹر النور سائنس سکول اینڈ کالج پھلورہ محمد زبیر (وائس پرنسپل ) کی زیر سرپرستی سالانہ تقریب تقسیم انعامات کا انعقاد کیا گیا۔اس موقع پر بچوں نے ملی نغمے، حب الوطنی کے ترانوں پر پرفارم کیا۔ اپنے روائتی کلچر تہزیب و تمدن کے حوالے سے ٹیبلو پیش کیے۔ اس پُروقار تقریب کے مہمان خصوصی : سیاسی سماجی شخصیت ممتازباجوہ ،ٹیچر ٹرینر محمد عمران ،ٹیچر ٹرینر محمدفاروق اعوان،چئیرمین پریس کلب چونڈہ زبیراحمد صدیقی ،اطلاعات نشریات مرزا نویدحسین نے پوزیشن ہولڈرز بچوں میں انعامات تقسیم کیے اس موقع پر ضیغم عباس باجوہ نے میڈیا نمائندگان زبیر احمد صدیقی سے کہاکہ کسی بھی ملک قوم کی ترقی اور خوشحالی کا راز تعلیم کے عام ہونے میں مضمر ہے. اور اس میں اساتذہ کرام ریڑھ کی ہڈی کی حثیت رکھتے ہیں۔ اساتذہ کرام کی زیر نگرانی النور سائنس سکول پھلورہ کی نمایاں کارکردگی پر اہلیان علاقہ مبارکباد پیش کرتے ہیں۔ پرنسپل ضیغم عباس باجوہ نے مزید زبیر احمد صدیقی سے دوران گفتگو بتایا کہ ہماری کوشش ہے النور سائنس سکول کالج میں پڑھنے والے طلباء طالبات جدید تعیلم سے آراستہ صاف ستھرا ماحول ڈسپلن باآخلاق باوقار بن کر ملک وقوم کا نام پوری دنیا میں روشن کریں۔پروفیسرز ڈاکٹرز انجنیئرز موٹی ویشنل سپیکر انٹرنیشنل بزنس مین عالم دین مزہبی اسکالر سائنسدان دیکھنے چاہتے ہیں تو بنیادی اور اعلی معیار کی تعلیم کے لیے النور سائنس سکول اینڈ کالج پھلورہ کے اساتذہ کرام کی ٹیچنگ سے مستفید ضرور ہوں ایک بار وزٹ ضرور کریں۔ٹیوشن کی ضرورت نہیں پڑے گی۔
رپورٹ زبیر احمد صدیقی
Zubair Ahmed Siddique Chairman Press Club
chawinda 0300-592-50-50
03316707140













