اسلامو فوبیا 15 مارچ تھینک یو عمران خان

تحریر! سید شاکر علی شاہ

اسلامو فوبیا کا مقابلہ کرنے کا عالمی دن 2022 میں اقوام متحدہ کی طرف سے نامزد کردہ ایک بین الاقوامی دن ہے، جو ہر سال 15 مارچ کو دنیا کے 140 ممالک میں منایا جاتا ہے۔
2022کو اقوامِ متحدہ کی جنرل اسمبلی نے اتفاق رائے سے ایک قرارداد منظور کی تھی جس میں 15 مارچ کو اسلامو فوبیا سے نمٹنے کا عالمی دن منانے کا اعلان کیا گیا تھا ۔ یہ قرارداد اسلامی تعاون تنظیم (او آئی سی) کی جانب سے پیش کی گئی تھی جسے پاکستان کے وزیراعظم عمران خان نے متعارف کرایا تھا۔
جنرل اسمبلی سے منظور ہونے والی اس قرارداد کو او آئی سی کے 57 ممالک سمیت آٹھ دیگر ملکوں کی بھی حمایت حاصل تھی جن میں چین اور روس شامل تھے
بھارت، فرانس اور یورپی یونین کے نمائندوں نے اس پر تحفظات کا اظہار کیا تھا
یہاں پر میں اپ کو بتاتا چلوں 15 مارچ تاریخ کا انتخاب کیوں کیا گیا تھا
15 مارچ کو کرائسٹ چرچ کی مسجد میں نماز جمعہ کے دوران فائرنگ کر کے 51 نمازیوں کو شہید کیا گیا تھا
عمران خان کی کوشش سے یہ دن مقرر ہوا تاکہ دنیا کو پتہ چل سکے دہشت گرد دنیا میں مسلمان نہیں ان کے خلاف دہشت گردی ہوئی ہے ،
اسلام و فوبیا 15 مارچ منظور کروانا عمران خان کی بہترین اسلامی خدمات میں شامل ہے
اس سے پہلے پوری دنیا میں اسلام دشمن مسلمانوں کو دہشت گرد کہا کرتے تھے پاکستان یا دوسرے اسلامی ممالک میں سے کبھی کسی نے اس پر اواز نہیں اٹھائی تھی اسلامی ممالک میں سے دنیا کا پہلا وزیراعظم عمران خان تھا جس نے یہ اواز اقوام متحدہ میں اٹھائی اور اس قرارداد کو منظور کروایا اور 15 مارچ ان کے منہ پر تماچہ ہے جو مسلمانوں کو دہشت گرد کہتے تھے
پاکستانی حکمرانوں کے علاوہ پوری دنیا کے مسلمان عمران خان کو اس دن تھینک یو بولتے ہیں اور فخر سے کہتے ہیں کہ ہم دہشت گرد نہیں ہیں🌹

*جاگ پاکستانی جاگ*
*اس ملک کے لیے جاگ*
*اپنے بچوں کے مستقبل کے لیے جا*