تھانہ احمد پور سیال پولیس کی کاروائی، 05 رکنی ولی اور اختری دو مختلف گینگز گرفتار 41 لاکھ کا مال مسروقہ برآمد

احمدپورسیال(نمائندہ خصوصی)تھانہ احمد پور سیال پولیس کی کاروائی، 05 رکنی ولی اور اختری دو مختلف گینگز گرفتار 41 لاکھ کا مال مسروقہ برآمد تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ پولیس آفیسر جھنگ محمد راشد ہدایت کی خصوصی ہدایات پر ڈی ایس پی سرکل احمد پور سیال غضنفر عباس تنگوانی کی سربراہی میں ایس ایچ او تھانہ احمد پور سیال سب انسپکٹر مہر نواز نول اور انکی ٹیم سب انسپکٹر عطاء محمد،اسسٹنٹ سب انسپکٹرز ناصر خان، رمضان نوید، شمس الحق، محمد یوسف خان،کانسٹیبل محمد وسیم، محمد جہانزیب، انچارج سیکورٹی شاہد خان بلوچ، نے کاروائی کرتے ہوئے ولی اور اختری دو مختلف گینگز میں 05 ملزمان محمد رضا،اختر، بلال، امجد، مہدی،کو اپنی بہترین پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو بروئے کار لاتے ہوئے ٹریس کرکے گرفتار کرلیا گرفتار ملزمان سے تفتیش کرتے ہوئے ملزمان کے قبضے سے 05 عدد 30 بور پسٹل،01عدد رائفل،01عدد ریوالور، 08عدد موٹر سائیکلیں، 31عدد سولر پلیٹس،04عدد ٹیوب ویل موٹرز، جو کہ 41 لاکھ روپے مالیتی کا مال مسروقہ برآمد ہوا ہے ملزمان سے مزید تفتیش جاری ہے ڈی پی او جھنگ نے اس کامیاب کاروائی پر پوری ٹیم کو شاباش دی.

رپورٹ عرفان خالد میئو صدر پریس کلب احمد پور سیال

اسیر ناموس صحابہ واھلبیت رض عالم باعمل استاذ العلماء .سابق مدرس بنوری ٹاؤن کراچی حضرت مولنامفتی عید محمد صاحب 20 سال کی طویل اسیری گزارنے کے بعد ساھیوال جیل میں فوت ھوگئے ھیں

مفتی صاحب 20 سال سے پابند سلاسل تھے آج امام اعظم ابو حنیفہ رح کے نقش قدم پر چلتے ہوے جیل سے ہی اپنا جنازہ لے آئے