تھانہ احمد پورسیال میں ڈکیتی کی واردات، ڈی پی او محمد راشد ہدایت موقع پر پہنچ گئے ڈاکوؤں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے گا ڈی پی او جھنگ
8
احمدپورسیال( ملک سیف اللہ صدیقی کھوکھر ) علاقہ تھانہ احمد پورسیال میں ڈکیتی کی واردات، ڈی پی او محمد راشد ہدایت موقع پر پہنچ گئے۔تفصیلات کے مطابق علاقہ تھانہ احمد پورسیال میں ڈکیتی کی واردات ہوئی جس میں چھ کس نامعلوم مسلح افراد نے مہر غلام قاسم سرگانہ شہری سے کار اور نقدی چھین کر فرار ہوئے۔ڈی پی او محمد راشد ہدایت جائے وقوعہ پر پہنچ گئے۔ملزمان کی فوری گرفتاری کے لیے ڈی ایس پی احمدپورسیال کی زیر نگرانی ٹیمیں تشکیل دیتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ ڈاکوؤں کو جلد از جلد گرفتار کیا جائے اور منطقی انجام تک پہنچایا جائے ، لمحہ بہ لمحہ اس کیس کی پیش رفت بارے آگاہ رکھنے کی تاکید کرتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ اس کیس کو خود مانیٹر کروں گا۔۔ڈی پی او کا مزید کہنا تھا کہ وقوعے کا مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔ فرانزک ٹیمیں ٹھوس شواہد اکٹھے کرنے میں مصروف ہیں، سی سی ٹی وی کیمروں کی فوٹیج کو بھی واچ کیا جارہا ہے۔۔اسکے علاوہ سرکاری کھوجی پاؤں کے نشانات سے ملزمان کی سراغ رسانی پر عمل پیرا ہیں۔متاثرہ خاندان کو انصاف کی یقین دہانی کراتے ہوئے ڈی پی او کا کہنا تھا کہ انشاء اللہ بہت جلد ملزمان پولیس کی گرفت میں ہوں گے۔اور عبرت ناک سزا سے بچ نہیں پائیں گے۔
رپورٹ سیف اللہ صدیقی












